بٹر فلائی ورلڈ (Butterfly World) کوکونٹ کریک، فلوریڈا کے ٹریڈ ونڈز پارک میں واقع ہے۔ جانئے اس کے بارے میں چند باتیں:
EPAPER
Updated: February 05, 2025, 11:04 PM IST | Mumbai
بٹر فلائی ورلڈ (Butterfly World) کوکونٹ کریک، فلوریڈا کے ٹریڈ ونڈز پارک میں واقع ہے۔ جانئے اس کے بارے میں چند باتیں:
(۱) ۱۹۸۸ء میں اس کا افتتاح کیا گیاتھا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور مغربی نصف کرہ میں اس طرز کا پہلا تتلیوں کا باغ ہے۔
(۲) یہاں تقریباً ۲۰؍ہزار تتلیاں ہیں۔ریٹائرڈ امریکی الیکٹریکل انجینئر رونالڈو بوئینڈر نے اسے قائم کیا تھا۔ انہوں نے ۱۹۸۴ء میں اپنے گھر میں تتلیوں کو پالنے کی شروعات کی تھی۔
(۳) رونالڈو بوئینڈر نے لندن بٹرفلائی ہاؤس کے مالک اور بانی کلیو فیرل کے اشتراک سے اسے قائم کیا تھا۔
(۴) ۱۹۸۸ء میں رونالڈو بوئینڈر نے ’’برنگ بٹرفلائیز بک‘‘ نامی مہم کی شروعات کی تھی جس کی وجہ سے شمالی امریکہ میں تتلیوں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔
(۵) ۱۹۸۸ءکے بعد اس میں توسیع کی گئی اور یہاں ہمنگ برڈ چڑیا خانہ ، لوری کیٹ انکاؤنٹر اور ایوی کلچر ریسرچ سینٹر قائم کیا گیا۔
(۶) یہاں ایسے فوارے اور تالاب بنائے گئے ہیں جن میں تتلیاں ہیں۔
(۷) ’’ٹراپیکل رین فاریسٹ ایویری‘‘ میں جنگی پودے، آزدانہ اڑنے والے پرندے اورمختلف اقسام کی تتلیاں ہیں۔
(۸) یہاں واقع ’’دی ونگس آف دی ورلڈ سیکریٹ گارڈن‘‘ میں دنیا میں گل ساعتی (پیشن فلار) کا بڑا کلیکشن ہے۔
(۹) یہاں واقع ایک میوزیم میں مختلف اقسام کی تتلیوں، بھونروں، بچھو، پتنگوں اور کیڑوں مکوڑوں کی نمائش ہے۔
(۱۰) یہاں سیاح لیباریٹری بھی دیکھ سکتے ہیں جہاں تتلیوں کی پرورش ہوتی ہے۔
اضافی معلومات
(۱۱) یہاں لائیو بگ زو اورمیگو لینڈنگ موجود ہیں۔
(۱۲) یہاں ۵۰؍ انواع و اقسام کی تتلیاں ہیں۔
(۱۳) یہاں کے ہینگنگ گارڈن اینڈ بٹرفلائی ایمرجنگ ایریا میں مختلف پیوپا اور لاروے موجود ہیں۔
(۱۴) ’’بگ زو‘‘میں مختلف قسم کے حشرات الارض ہیں۔
(۱۵) ’’جیول آف دی اسکائی ایویری ‘‘ میں غیر ملکی پرندوں کی نمائش ہوتی ہے۔