ایپل (Apple Inc.) امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ہے جس کا ہیڈکوارٹرس سیلیکون ویلی، کیلیفو رنیا ، امریکہ میں ہے
EPAPER
Updated: February 13, 2025, 5:40 PM IST | Mumbai
ایپل (Apple Inc.) امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ہے جس کا ہیڈکوارٹرس سیلیکون ویلی، کیلیفو رنیا ، امریکہ میں ہے
(۱) یکم اپریل ۱۹۷۶ء (۴۸؍سال قبل)میں اسٹیو جابس، اسٹیو ووزنیاک اور رونالڈ وین نے کیلیفورنیا، امریکہ میں ’’ایپل کمپیوٹر کمپنی‘‘ کےطور پر اس کی بنیاد ڈالی تھی۔
(۲) ۲۰۰۷ء میں کمپنی کا نام تبدیل کر کے ’’ایپل انکارپوریٹڈ‘‘کر دیا گیا تھا کیونکہ کمپنی نے کمپیوٹر کے علاوہ ’’کنزیومر الیکٹرانکس‘‘ تک اپنی خدمات وسیع کر دی تھیں۔
(۳) ۱۹۷۶ء میں ایپل نے اپنا پہلا کمپیوٹر ’’ایپل ون‘‘ لانچ کیا تھا جسےکمپنی کے شریک بانی اسٹیو ووزنیاک نے بنایا تھا۔
(۴) ۲۰۲۴ء میں اس کے اثاثوں کی مالیت۰۴ء۳۹۱؍ امریکی ڈالر تھی۔
(۵) ۱۹۸۳ء میں اپیل نے’اپنا ’لیسا‘‘کمپیوٹر جبکہ ۱۹۸۴ء میں ’’میکنٹوش‘‘ کمپیوٹر متعارف کروایا تھا جو صارفین نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔
(۶) ۲۰۲۴ء کے مطابق دنیا بھر میں ایپل کے ۵۳۲؍ اسٹورز ہیں۔ ٹم کک کمپنی کے سی ای او اور آرتھر لیونسن چیئرمین ہیں۔
(۷) یہ امریکہ کی ۵؍ بڑی آئی ٹی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ایپل دنیا کی سب سے بڑی مینوفیکچرنگ اور موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی ہے ۔
(۸) میشیل اسکاٹ کمپنی کے پہلے سی ای او تھے۔ یہ آئی پوڈ پیش کرنےو الی دنیا کی تیسری کمپنی ہے۔ ۲۰۲۴ء میں ایپل نے اپنا ۱۶؍ واں آئی فون متعارف کروایا تھا۔
(۹) ۲۹؍ جون ۲۰۰۷ء کو ایپل نے اپنا پہلا آئی فون متعارف کرایا تھا۔ ۲۰۰۱ء میں ایپل نے پہلا آئی پوڈ لانچ کیا تھا۔ ۲۰۲۲ء میں کمپنی نے آئی پوڈ بنانا بند کر دیا تھا۔
اضافی معلومات:
(۱۰)۱۹۷۶ء میں رونالڈ وین نے کمپنی کا پہلا لوگو ڈیزائن کیا تھا جس میں ماہرطبیعیات سر آئزک نیوٹن کی تصویر تھی۔
(۱۱)۱۹۹۵ء میں ایپل نے اسٹیو جابس کو کمپنی سےبرخاست کر دیا تھا جبکہ ۱۹۹۷ء میں وہ دوبارہ کمپنی کا حصہ بن گئے تھے۔
(۱۲)۲۰۲۴ء کے مطابق ایپل کے ایک لاکھ ۶۴؍ ہزارملازمین ہیں۔
(۱۳)۲۰۲۰ء میں دنیا بھر میں ایپل نے ایک لاکھ ۴۰؍ہزارآئی فون فروخت کئے تھے۔
(۱۴)۲۰۱۵ء میں ایپل ۷۰۰؍ ڈالر کی مالیت والی پہلی کمپنی بن گئی تھی۔
(۱۵)ایپل کا پہلا کمپیوٹر ’’ایپل ون‘‘ ۶۶ء۶۶۶؍امریکی ڈالرمیں فروخت ہوا تھا جو آج کے ۳؍ ہزار ڈالر کے برابر ہے۔