Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

وِزبُک (۲۴): اینجل فالس: دنیا کا بلند ترین آبشار

Updated: February 27, 2025, 6:09 PM IST | Mumbai

اینجل فالس  (Angel Falls) وینزویلا میں واقع آبشار ہے۔جانئے اس کے بارے میں دلچسپ حقائق۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

(۱) اینجل فالس دنیا کا سب سےبلند آبشار ہے جو کبھی نہیں رکتا۔ 
(۲) اس کی بلندی ۹۷۹؍میٹر ہے جبکہ اس کا پانی ۸۰۷؍ میٹر بلندی سے گرتا ہے۔
(۳) اس آبشار کا پانی کنایما نیشنل پارک کے آین ٹیپوئی پہاڑ کی چوٹی سے گرتاہے جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے۔
(۴) ۲۰؍ویں صدی سے یہ اینجل فالس سے مشہور ہے۔یہ آبشار امریکی ہواباز جیمی اینجل سے موسوم ہے جو اس پر سے پرواز کرنے والے پہلے شخص تھے۔
(۵) ۱۶؍ نومبر ۱۹۳۳ء کو امریکی پائلٹ جمی اینجل نے اسے دریافت کیا تھا۔۲؍ جولائی ۱۹۶۰ءکو اس آبشارکے اوپر جمی اینجل کی راکھ ڈالی گئی تھی۔
(۶) متعدد تاریخ دانوں کا یہ ماننا ہے کہ ہسپانوی ایکسپلورر اور ۱۶؍ ویں اور ۱۷؍ ویں صدی کے گورنر فرناندو دے بیریو آبشار کا دورہ کرنے والے پہلے یورپی شخص تھے۔
(۷) دیگر دعوؤں کے مطابق ۱۹۲۷ء میں ہسپانوی ایکسپلورر فلکس کارڈونا آبشار سے گزرنے والے پہلے مغربی تھے۔
(۸) ۱۹۴۹ء میں امریکی فوٹوجرنلسٹ روتھ رابرٹ سن نے اینجل فالس کی پیمائش کی تھی۔
(۹) لاتویا کے ایکسپلورر الیک سینڈرس لائم اینجل فالس پہنچنے والے پہلے شخص تھے۔
(۱۰) اینجل فالس کی بلندی نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سےدگنی ہے جبکہ یہ ایفل ٹاور سے تین گنا زیادہ بلند ہے۔
(۱۱) یہ جنوبی امریکہ کے اگوازو آبشار سے ۱۰؍ گنا زیادہ بلند ہے۔
(۱۲) یہ نیاگرا آبشارسے تقریباً ۱۵؍ گنا زیادہ بلند ہے۔ اس کی چوڑائی ۱۵۰؍ میٹر ہے۔

اضافی معلومات
(۱۳) مشہور پکسر فلم ’’یوپی‘‘ (۲۰۰۹ء)کو اینجل فالس، جمی اینجل اورٹیبل ماؤنٹین سے متاثرہوکر بنایا گیاتھا۔ فلم میں اینجل فالس کو ’’پیراڈائس فالس‘‘نام دیا گیا تھا۔
(۱۴) ڈزنی کی فلم ’’ڈائنوسار‘‘میں بھی اس آبشارکو شامل کیا گیا تھا۔
(۱۵) اس کا سرکاری نام ’’کیرے پاکوپائی میرو‘‘ہے جس کا معنی ہے ’’گہرائی والی جگہ کا آبشار۔‘‘
(۱۶) امریکی مصنفہ کیتھرین کیسی نے اس آبشار پر ’’اینجل فالس ‘‘نامی کتاب تصنیف کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK