فلیمنگو (Flamingo) ایک مہاجر پرندہ ہے۔ جانئے اس کے متعلق چنددلچسپ اور غیرمعروف حقائق۔
EPAPER
Updated: March 20, 2025, 1:58 PM IST | Mumbai
فلیمنگو (Flamingo) ایک مہاجر پرندہ ہے۔ جانئے اس کے متعلق چنددلچسپ اور غیرمعروف حقائق۔
(۱) فلیمنگوایک مہاجر پرندہ ہے ۔امریکہ میں اس خوبصورت پرندے کی ۴؍ جبکہ ایفرو یوریشیا میں ۲؍ اقسام پائی جاتی ہیں۔
(۲) فلیمنگو کے گروہ کو ’’فلیمبوینس‘‘ یا ’’اسٹینڈ‘‘ کہتے ہیں۔
(۳) فلیمنگو ’’فوئینی کاپٹیری فورمس‘‘جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اس خاندان سے تعلق رکھنے و الے پرندوں میں صرف فلیمنگو کی نسل ہی باقی رہ گئی ہے۔
(۴) لفظ ’’فلیمنگو‘‘پرتگالی اور ہسپانوی زبان سے وجود میں آیا ہے۔
(۵) فلیمنگواپنے گھونسلے مٹی سے بناتے ہیں۔ ان کے گھونسلے مٹی کے چھوٹے آتش فشاں کی مانند نظر آتے ہیں۔
(۶) متعدد پودے قدرتی سرخ، زرد اور نارنجی روغن پیداکرتے ہیں جنہیں ’’کیروٹینوئیڈس‘‘ کہتے ہیں۔ یہ رنگ ایسی کائی میں بھی پایا جاتا ہے جنہیں ’’برائن شریمپ‘‘ (یہ ایک سمندری جاندار ہے) کھاتے ہیں۔ فلیمنگو کائی اور برائن شریمپ کھاتے ہیں اسی لئے ان کے پر گلابی رنگ کے ہوجاتے ہیں۔
(۷) فلیمنگو ایسےجانداروں کو اپنی غذا بناتے ہیں جو اتھلے پانی میں رہتے ہیں اسی لئے انہیں’’فیلٹر فیڈرس‘‘ بھی کہتے ہیں۔
(۸) فلیمنگوکے پاؤں انسانی پاؤں کی طرح جھکتے ہیں۔فلیمنگو جنوری تا مارچ نوی ممبئی کی طرف ہجرت کرتے ہیں۔
(۹) مشرقی افریقہ کی سوڈا جھیل میں بڑے پیمانے پر فلیمنگو پائے جاتے ہیں۔
اضافی معلومات
(۱۰) نر فلیمنگو بھی اپنے بچوں کو دودھ پلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
(۱۱) فلیمنگو ہر نئے موسم کےساتھ ہجرت کرتے ہیں۔
(۱۲) فلیمنگو کافی دیر تک ایک پیر پر کھڑے رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ وہ ایک پیر پر کھڑے رہ کر سو بھی سکتے ہیں۔
(۱۳) فلیمنگوجھنڈ میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
(۱۴) زیادہ تر فلیمنگو اتھلے پانی میںپائے جاتے ہیںلیکن کچھ فلیمنگو اپنے بچوں کی پرورش کھارے پانی میں کرتے ہیں۔