گوگل (Google) دنیا کی سب سے مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔ جانئے اس کے بارے میںچنددلچسپ حقائق:
EPAPER
Updated: March 20, 2025, 1:59 PM IST | Mumbai
گوگل (Google) دنیا کی سب سے مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔ جانئے اس کے بارے میںچنددلچسپ حقائق:
(۱) ۴؍ ستمبر ۱۹۸۸ء کو مینلوپارک، کیلیفورنیا، امریکہ میں لیری پیج اور سرگرے برین نے گوگل کی بنیاد اس وقت ڈالی تھی جب وہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی، کیلیفورنیا، امریکہ میں پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے۔
(۲)گوگل کا ہیڈکوارٹرس کیلیفورنیا، امریکہ میں ہے جسے ’’گوگل پلیکس‘‘ کہاجاتا ہے۔
(۳) سندر پچائی گوگل کے سی ای او اوراَینات اشکنازی سی ایف او ہیں۔
(۴) گوگل کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ ۸۲؍ ہزار ۵۰۲؍ ہے۔
(۵) الفابیٹ انکارپوریٹیڈ گوگل کی پیرنٹ کمپنی ہےجو دنیا کی ۵؍ بڑی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔
(۶) بی بی سی نے اسے ’دنیا کی سب سے طاقتور کمپنی‘ قرار دیا ہے۔مارکیٹ میں اپنے تسلط، ڈیٹا کلیکشن اور اے آئی کے میدان میں ٹیکنالوجی کے مفادات کے سبب اس کا شمار دنیا کے قابل قدر برانڈز میں ہوتا ہے۔
(۷) فوربس نے اسے دنیا کے قابل قدر برانڈ کی فہرست میںدوسرا رینک دیا تھا۔
(۸) گوگل کا قدیم نام ’’بیک رب‘‘ تھا۔ بعد ازیں کمپنی کی بنیاد ڈالنے کے بعد اس کا نام گوگیل‘‘رکھا گیا تھا جو ’’ایک کے ساتھ ۱۰۰؍ صفر‘‘ کیلئے ریاضی کی اصطلاح ہے۔یہ نام دنیا کیلئے معلومات کے حصول کو ممکن بنانے کے کمپنی کے مقصد کو ظاہرکرتا ہے۔
(۹) یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔
اضافی معلومات
(۱۰) ہر دن گوگل پر ۱۶ء۴؍ بلین سرچ کئے جاتے ہیں۔
(۱۱) گوگل پر کئے جانے والے تمام سرچیس میں سے ۱۶؍ تا ۲۰؍ فیصد سرچ کبھی نہیں کئے گئے تھے۔
(۱۲) گوگل کا پہلا اسٹوریج لیگو سےبنایا گیا تھا۔
(۱۳) ۲۰۰۶ء میں لفظ ’’گوگل‘‘کو آکسفورڈ ڈکشنری کا حصہ بنایا گیا تھا۔
(۱۴) گوگل کا موٹو ہے’’ڈونٹ بی ایول۔‘‘