Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

وِزبُک (۲۹): سنجے گاندھی سے موسوم ’سنجے گاندھی نیشنل پارک‘

Updated: March 27, 2025, 1:45 PM IST | Mumbai

سنجے گاندھی نیشنل پارک (Sanjay Gandhi National Park) بوریولی، ممبئی میں واقع ہے۔ جانئے اس کے متعلق چنددلچسپ اور غیرمعروف حقائق۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

(۱) ۸۷؍ کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے اس پارک کو ۱۹۶۹ء میں قائم کیا گیا تھا۔ 
(۲) اس میں ۲۴؍ ہزار سال پرانی غاریں ہیں جنہیں ۹؍ ویں اور پہلی قبل مسیح میں بدھ مت کے راہبوں نے تعمیر کیا تھا۔یہ ان کا تعلیمی مرکز اور زیارت گاہ تھیں۔
(۳) یہ پارک قدرتی مناظر سے پُر ہے۔
(۴) ہرسال ۲؍ ملین سے زائد افراد یہاں کا دورہ کرتے ہیں۔
(۵) ۱۹۶۹ءمیں اس نیشنل پارک کو سنجے گاندھی سے موسوم کیا گیا تھا۔ 
(۶) اسی سال پارک میں تھانے سے لائے گئے کچھ درخت بھی لگائے گئے تھے۔
(۷) سنجے گاندھی نیشنل پارک کو شہر کے پھیپھڑے بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ شہر کوفضائی آلودگی سے پاک کرتا ہے۔ 
(۸) یہاں معدومیت کے خطرے سے دوچار چرند و پرند اورنباتا ت کی مختلف اقسام ہیں۔ 
(۹) پارک کے جنگلاتی حصے میں درختوں کی ایک ہزار سے زائد اقسام ہیں۔
(۱۰) یہاں مہاجر اور آبی پرندوں کی ۲۵۱؍ سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔
(۱۱) سنجے گاندھی نیشنل پارک میں حشرات الارض کی ۵؍ ہزار سے زائد اور پستانیوں کی ۴۰؍ اقسام ہیں۔ یہ پارک ۳۸؍ اقسام کے رینگنے والے جانداروں کا مسکن ہے۔
(۱۲) یہاں تتلیوں کی ۱۵۰، جل تھلیوں کی ۹؍ جبکہ مچھلیوں کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔
(۱۳) شہر کے درمیان واقع اس پارک میں سانپوں کی بھی مختلف اقسام ہیں۔

اضافی معلومات
(۱۴) یہاں بڑے پیمانے پر ’’کروی ‘‘ نامی پھول کی پیدوار ہوتی ہے۔
(۱۵) جون ۲۰۰۴ءمیں یہاں تیندوے نے ۲۰؍افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
(۱۶) یہاں ایک ٹوائے ٹرین بھی چلتی ہے جسے ’’ون رانی‘‘ کہتے ہیں۔
(۱۷) یہاں تلسی اور ویہار جھیل کا دورہ بھی کیا جاسکتاہے۔ 
(۱۸) یہاں کیمپنگ بھی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK