بچوں کے امتحانات تقریباً ختم ہونے والے ہیں اور گرمیوں کی تعطیلات ہونے والی ہیں۔ چھٹیوں کو ضائع کرنے کے بجائے بچوں کو ۱۰؍ ایسے ہنر سکھائیں جو مستقبل میں بھی ان کیلئے کارآمد ثابت ہوں۔ تمام تصاویر: آئی این این، ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام۔
EPAPER
Updated: Apr 8, 2025, 12:31 PM IST | Aliya Sayyed
بچوں کے امتحانات تقریباً ختم ہونے والے ہیں اور گرمیوں کی تعطیلات ہونے والی ہیں۔ چھٹیوں کو ضائع کرنے کے بجائے بچوں کو ۱۰؍ ایسے ہنر سکھائیں جو مستقبل میں بھی ان کیلئے کارآمد ثابت ہوں۔ تمام تصاویر: آئی این این، ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام۔
صبح جلدی اٹھنے کی عادت: صبح جلدی اٹھنا صحت کیلئے اچھا ہوتا ہے۔ اس لئے بچوں کو چھٹیوں میں بھی جلدی اٹھائیں۔
گھر کے کاموں میں مدد: چھٹیوں میں بچوں کو گھر کی صاف صفائی اور دیگر کاموں میں مدد کرنے کی تلقین کریں۔
پودوں کی دیکھ بھال: چھٹیوں میں بچوں کو گھر کے آس پاس پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنا سکھائیں۔
کتابیں پڑھنا: تعطیلات میں بچوں کو دلچسپ اور معلوماتی کتابیں پڑھنے کے لئے دیں۔
سرگرمیاں: بچوں کو اُن کی پسندیدہ سرگرمیاں جیسے ڈرائنگ، پینٹنگ، سوئمنگ وغیرہ کرنے دیں۔
کھانا پکانے کا ہنر: بچوں کو اُن کی عمر کے مطابق کھانا پکانے کی تیاری کے بارے میں سکھائیں۔
بچت: چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں بچت کیسے کرتے ہیں؟ ضرور سکھائیں۔
وقت کی اہمیت: بچوں کو وقت کی اہمیت بتائیں۔ انہیں ہر کام وقت وقت پر کرنے کی تلقین کریں۔
ابتدائی طبی معلومات: بچوں کو کم عمری ہی سے ابتدائی طبی معلومات ہونی چاہئے۔ اس لئے انہیں ضرور سکھائیں۔
ڈائری لکھنا: بچوں کو روزانہ اپنے معمولات ایک ڈائری میں نوٹ کرنا سکھائیں۔ یہ اچھی عادت ہے۔