گاندھی جی نے ہمیشہ بھائی چارہ، قومی یکجہتی اور اہنسا کا درس دیا مگر افسوس کہ آج بیشتر لوگ ان کی تعلیمات کو بھول چکے ہیں۔ ذیل میں گاندھی جی کے ۱۲؍ اقوال ہیں جن کا مطالعہ کرکے ہم گاندھی جی کے نظریات کو سمجھنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این
EPAPER
Updated: Oct 1, 2024, 4:38 PM IST | Tamanna Khan
گاندھی جی نے ہمیشہ بھائی چارہ، قومی یکجہتی اور اہنسا کا درس دیا مگر افسوس کہ آج بیشتر لوگ ان کی تعلیمات کو بھول چکے ہیں۔ ذیل میں گاندھی جی کے ۱۲؍ اقوال ہیں جن کا مطالعہ کرکے ہم گاندھی جی کے نظریات کو سمجھنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این
اگر نیک نیتی سے دعا کے ساتھ کوشش کی جائے تو وہ کبھی بے کار نہیں جاتی۔ یہ بات یاد رہے کہ انسان کا کام صرف کوشش کرنا ہے، نتیجہ خدا کے ہاتھ ہے۔
جو لوگ اپنی خوشی سے مصیبتوں کی راہ سے گزرتے ہیں وہ اپنے آپ کو اور پوری انسانیت کو بلند کرتے ہیں۔
نفرت سے نفرت کرنے والے کو نقصان پہنچتا ہے۔ اُسے نہیں جس سے نفرت کی جائے۔
راہ راست کا پہلا اصول یہ ہے کہ سچ کہا جائے، سچ سوچا جائے اور سچ پر عمل کیا جائے۔
آج ہمارے لئے کوئی قربانی اس سے زیادہ اعلیٰ نہیں کہ ہم اونچ نیچ اور بھید بھاؤ بھول جائیں، اور تمام انسانوں کی برابری کا احساس کریں۔
اعتقاد کے بغیر انسان کی مثال اس قطرۂ بے آب سی ہے جسے سمندر کے باہر پھینک دیا جائے تو تباہ ہونا اس کا مقدر بن جاتا ہے۔
نیک نیتی اور عبادت کے جذبہ سے جو کوشش کی جائے وہ کبھی رائیگاں نہیں جاسکتی۔ انسان کی کامیابی صرف اسی کوشش میں ہے۔
مذاہب انسانوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کیلئے نہیں، انہیں ملانے کیلئے ہیں۔
لیڈروں سے جن اوصاف کی امید کی جاتی ہے، وہ ہیں: ہمت، برداشت، بے خوفی اور سب سے بڑھ کر قربانی۔
جو قوم بے شمار قربانیاں دینے سے نہیں ڈرتی، وہ انتہائی بلندی پر پہنچ سکتی ہے۔ قربانی جتنی خالص ہوگی، ترقی اتنی تیز ہوگی۔
قیمتی سے قیمتی تحفوں کو اس وقت بلا تردد تباہ کردینا چاہئے جب وہ ہماری اخلاقی ترقی میں حائل ہونے کی کوشش کریں۔
اقتصادی برابری کے حقیقی معنی یہ ہیں کہ ہر ایک کو اس ضرورت کے مطابق ملے۔