• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دنیا کے ۱۵؍ خوبصورت آبشار

Updated: May 2, 2024, 8:12 PM IST | Aliya Sayyed

آبشار قدرت کا شاہکار ہوتے ہیں۔ دنیا میں ہزاروں آبشار ایسے ہیں جو کئی سو میٹر کی بلندی سے گرتے ہیں اور سیکڑوں برسوں سے جاری ہیں۔ ہر سال لاکھوں سیاح آبشاروں کو دیکھنے کیلئے مختلف ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ جانئے دنیا کے ۱۵؍ خوبصورت ترین آبشاروں کے بارے میں۔ تمام تصاویر: آئی این این، آئی اسٹاک

X ایگوازو فالس (Iguazu Falls): یہ ارجنٹائنا میں ہے۔ اس آبشار سے ایک سیکنڈ میں ایک ہزار کیوبک لیٹر پانی گرتا ہے۔ یہاں کا موسم عام طور پر گرم ہوتا ہے۔ ایگوازو آبشار تقریباً ۲۷۵؍ چھوٹے جھرنوں کا مجموعہ ہے۔ یہ ۸۲؍ میٹر بلند ہے۔ آبشار کا پانی ایگوازو دریا میں جاکر ملتا ہے جو برازیل، پراگ اور ارجنٹائنا سے ہوکر گزرتا ہے۔
1/15

ایگوازو فالس (Iguazu Falls): یہ ارجنٹائنا میں ہے۔ اس آبشار سے ایک سیکنڈ میں ایک ہزار کیوبک لیٹر پانی گرتا ہے۔ یہاں کا موسم عام طور پر گرم ہوتا ہے۔ ایگوازو آبشار تقریباً ۲۷۵؍ چھوٹے جھرنوں کا مجموعہ ہے۔ یہ ۸۲؍ میٹر بلند ہے۔ آبشار کا پانی ایگوازو دریا میں جاکر ملتا ہے جو برازیل، پراگ اور ارجنٹائنا سے ہوکر گزرتا ہے۔

X وکٹوریہ فالس (Victoria Falls): زمبابوے اور زامبیا کی سرحد پر واقع یہ آبشار ۱۰۸؍ میٹر بلند ہے۔ ۱۸۵۵ء میں ڈیوڈ لیونگ اسٹون نے اس آبشار کو دریافت کرنے کے بعد اسے برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ سے موسوم کردیا تھا۔ اس آبشار سے ایک سیکنڈ میں ایک ملین کیوبک لیٹر پانی گرتا ہے۔ اس کا شمار دنیا کے ۷؍ قدرتی عجائبات میں بھی ہوتا ہے۔ مقامی افراد اسے ’’موسی اوآ تونیا‘‘ کہتے ہیں جس کا مطلب ہے ایسا دھواں جس سے بجلیوں کی سی آواز آتی ہے۔ 
2/15

وکٹوریہ فالس (Victoria Falls): زمبابوے اور زامبیا کی سرحد پر واقع یہ آبشار ۱۰۸؍ میٹر بلند ہے۔ ۱۸۵۵ء میں ڈیوڈ لیونگ اسٹون نے اس آبشار کو دریافت کرنے کے بعد اسے برطانیہ کی ملکہ وکٹوریہ سے موسوم کردیا تھا۔ اس آبشار سے ایک سیکنڈ میں ایک ملین کیوبک لیٹر پانی گرتا ہے۔ اس کا شمار دنیا کے ۷؍ قدرتی عجائبات میں بھی ہوتا ہے۔ مقامی افراد اسے ’’موسی اوآ تونیا‘‘ کہتے ہیں جس کا مطلب ہے ایسا دھواں جس سے بجلیوں کی سی آواز آتی ہے۔ 

X نیاگرا فالس (Niagara Falls): شمالی امریکہ میں واقع یہ دنیا کا سب سے مشہور اور حجم کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا آبشار ہے۔ ۵۱؍ میٹر اونچے اس آبشار سے ایک سیکنڈ میں ۷؍ ہزار کیوبک لیٹر پانی گرتا ہے۔ اس آبشار کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی زاویے سے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ۳؍ آبشار؛ ہورس شو فالس، دی امریکن فالس اور برائڈل ویل فالس کا مجموعہ ہے۔ نیاگرا فالس امریکہ اور کنیڈا کی سرحد پر ہے۔
3/15

نیاگرا فالس (Niagara Falls): شمالی امریکہ میں واقع یہ دنیا کا سب سے مشہور اور حجم کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا آبشار ہے۔ ۵۱؍ میٹر اونچے اس آبشار سے ایک سیکنڈ میں ۷؍ ہزار کیوبک لیٹر پانی گرتا ہے۔ اس آبشار کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی زاویے سے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ۳؍ آبشار؛ ہورس شو فالس، دی امریکن فالس اور برائڈل ویل فالس کا مجموعہ ہے۔ نیاگرا فالس امریکہ اور کنیڈا کی سرحد پر ہے۔

X اینجل فالس (Angel Falls): دنیا کا بلند ترین آبشار ہے ۔ وینیزویلا میں واقع یہ آبشار ۹۷۹؍ میٹر بلند ہے۔ ۱۹۳۵ء میں امریکی ہوا باز جیمز کرافورڈ اینجل نے پرواز کے دوران اسے پہلی مرتبہ دیکھا تھا۔آبشار انہی سے موسوم ہے۔
4/15

اینجل فالس (Angel Falls): دنیا کا بلند ترین آبشار ہے ۔ وینیزویلا میں واقع یہ آبشار ۹۷۹؍ میٹر بلند ہے۔ ۱۹۳۵ء میں امریکی ہوا باز جیمز کرافورڈ اینجل نے پرواز کے دوران اسے پہلی مرتبہ دیکھا تھا۔آبشار انہی سے موسوم ہے۔

X کائتور آبشار (Kaieteur Falls): گیانا میں واقع ہے اس آبشار کی بلندی ۲۲۶؍ میٹر ہے۔ یہ امیزون کے بارانی جنگلات میں واقع ہے۔ اس سے ایک سیکنڈ میں۶۶۳؍ کیوبک میٹر پانی گرتا ہے۔ اس کا شمار دنیا کے طاقتور ترین آبشاروں میں ہوتا ہے۔ اسے ۱۸۷۰ء میں چارلس برنگٹن براؤن نے دریافت کیا تھا۔ یہ آبشار ایک معمر شخص سے موسوم ہے جسے اس کے رشتہ داروں نے ایک کشتی میں بیٹھا کر آبشار سے نیچے گرادیا تھا۔ اس لئے اس کا نام کائتور ہے جس کا مطلب ’بوڑھے آدمی کا آبشار‘ہے۔ 
5/15

کائتور آبشار (Kaieteur Falls): گیانا میں واقع ہے اس آبشار کی بلندی ۲۲۶؍ میٹر ہے۔ یہ امیزون کے بارانی جنگلات میں واقع ہے۔ اس سے ایک سیکنڈ میں۶۶۳؍ کیوبک میٹر پانی گرتا ہے۔ اس کا شمار دنیا کے طاقتور ترین آبشاروں میں ہوتا ہے۔ اسے ۱۸۷۰ء میں چارلس برنگٹن براؤن نے دریافت کیا تھا۔ یہ آبشار ایک معمر شخص سے موسوم ہے جسے اس کے رشتہ داروں نے ایک کشتی میں بیٹھا کر آبشار سے نیچے گرادیا تھا۔ اس لئے اس کا نام کائتور ہے جس کا مطلب ’بوڑھے آدمی کا آبشار‘ہے۔ 

X یوسومیٹ فالس (Yosemite Falls): یہ یوسومیٹ نیشنل پارک، کیلیفورنیا میں ہے جس کی اونچائی ۷۳۹؍ میٹر ہے۔ اس آبشار کے نیچے ایک قبیلہ آباد ہے جسے ’شولوک‘ کہا جاتا ہے۔ ان لوگوں کا خیال ہے کہ آبشار کے نیچے جادوگرنیوں کی روحیں بھٹکتی ہیں۔
6/15

یوسومیٹ فالس (Yosemite Falls): یہ یوسومیٹ نیشنل پارک، کیلیفورنیا میں ہے جس کی اونچائی ۷۳۹؍ میٹر ہے۔ اس آبشار کے نیچے ایک قبیلہ آباد ہے جسے ’شولوک‘ کہا جاتا ہے۔ ان لوگوں کا خیال ہے کہ آبشار کے نیچے جادوگرنیوں کی روحیں بھٹکتی ہیں۔

X گلفوس فالس (Gullfoss Falls): یہ آئس لینڈ میں واقع ہے جس کی بلندی ۳۲؍ میٹر ہے۔ موسم گرما میں گلفوس آبشار سے ایک سیکنڈ میں ۱۴۰؍ کیوبک میٹر پانی گرتا ہے۔اس آبشار کی خاص بات یہ ہے کہ اوپر سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پانی نیچے جا کر زمین میں کہیں غائب ہورہا ہے۔ اسے ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں بھی دکھایا گیا ہے۔ 
7/15

گلفوس فالس (Gullfoss Falls): یہ آئس لینڈ میں واقع ہے جس کی بلندی ۳۲؍ میٹر ہے۔ موسم گرما میں گلفوس آبشار سے ایک سیکنڈ میں ۱۴۰؍ کیوبک میٹر پانی گرتا ہے۔اس آبشار کی خاص بات یہ ہے کہ اوپر سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پانی نیچے جا کر زمین میں کہیں غائب ہورہا ہے۔ اسے ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں بھی دکھایا گیا ہے۔ 

X ڈیٹیفوس فالس (Dettifoss Falls): یہ شمال مشرقی آئس لینڈ میں ہے۔ اس آبشار میں پانی وتنجکل نامی برف کے تودے سے آتا ہے۔ اس کی بلندی ۴۴؍ میٹر ہے۔ اسے یورپ کا سب سے طاقتور آبشار خیال کیا جاتا ہے۔ ڈیٹیفوس فالس کے پانی کے بہاؤ کی شدت اتنی ہوتی ہے کہ اس کے اطراف کی چٹانوں میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے۔سورج کی روشنی میں آبشار کی بوچھار سے ۱۸۰؍ ڈگری کی قوس قزح بن جاتی ہے۔
8/15

ڈیٹیفوس فالس (Dettifoss Falls): یہ شمال مشرقی آئس لینڈ میں ہے۔ اس آبشار میں پانی وتنجکل نامی برف کے تودے سے آتا ہے۔ اس کی بلندی ۴۴؍ میٹر ہے۔ اسے یورپ کا سب سے طاقتور آبشار خیال کیا جاتا ہے۔ ڈیٹیفوس فالس کے پانی کے بہاؤ کی شدت اتنی ہوتی ہے کہ اس کے اطراف کی چٹانوں میں ارتعاش پیدا ہوتا ہے۔سورج کی روشنی میں آبشار کی بوچھار سے ۱۸۰؍ ڈگری کی قوس قزح بن جاتی ہے۔

X پلیٹویزے فالس (Plitvice Falls): یہ پلیٹویزے نیشنل پارک، کروشیا میں ہے۔یہ چھوٹے چھوٹے کئی آبشاروں کا مجموعہ ہے۔ اس آبشار کو مکمل طور پر دیکھنے کیلئے ۶؍ گھنٹے لگتے ہیں۔ یہ ۷۸؍ میٹر بلند ہے۔ یہ آبشار ۲؍ حصوں میں منقسم ہے۔ پہلے حصے میں دریا ہے جہاں پانی جمع ہوتا ہے جبکہ دوسرے حصہ آبشار ہے۔ 
9/15

پلیٹویزے فالس (Plitvice Falls): یہ پلیٹویزے نیشنل پارک، کروشیا میں ہے۔یہ چھوٹے چھوٹے کئی آبشاروں کا مجموعہ ہے۔ اس آبشار کو مکمل طور پر دیکھنے کیلئے ۶؍ گھنٹے لگتے ہیں۔ یہ ۷۸؍ میٹر بلند ہے۔ یہ آبشار ۲؍ حصوں میں منقسم ہے۔ پہلے حصے میں دریا ہے جہاں پانی جمع ہوتا ہے جبکہ دوسرے حصہ آبشار ہے۔ 

X سدرلینڈ آبشار (Sutherland Falls): یہ نیوزی لینڈ میں ہے جس کی بلندی ۵۸۱؍ میٹرہے۔ چونکہ یہ عمودی ہے اس لئے نیچے سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آبشار آسمان سے گر رہا ہو۔ اس کی دریافت اسکاٹ لینڈ کے شکاری ڈونالڈ سدرلینڈ نے کی تھی۔ 
10/15

سدرلینڈ آبشار (Sutherland Falls): یہ نیوزی لینڈ میں ہے جس کی بلندی ۵۸۱؍ میٹرہے۔ چونکہ یہ عمودی ہے اس لئے نیچے سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آبشار آسمان سے گر رہا ہو۔ اس کی دریافت اسکاٹ لینڈ کے شکاری ڈونالڈ سدرلینڈ نے کی تھی۔ 

X جوگ آبشار (Jog Falls): ہندوستان کا دوسرا بلند ترین آبشار ہے جو کرناٹک میں ہے۔ دنیا کے بہترین آبشاروں میں یہ ۱۳؍ ویں نمبر پر ہے۔ یہ ۲۵۳؍ میٹر بلند ہے۔ 
11/15

جوگ آبشار (Jog Falls): ہندوستان کا دوسرا بلند ترین آبشار ہے جو کرناٹک میں ہے۔ دنیا کے بہترین آبشاروں میں یہ ۱۳؍ ویں نمبر پر ہے۔ یہ ۲۵۳؍ میٹر بلند ہے۔ 

X ڈیٹیئن آبشار (Detian Falls): یہ ویتنام اور چین کی سرحد پر واقع ہے۔ دونوں ممالک کے افراد اسے مختلف ناموں سے پکارتے ہیں۔ یہ آبشار ۳۰؍ میٹر بلند ہے۔ یہ دنیا کا چوتھا سب سے بڑا آبشار ہے جو ۲؍ ممالک کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے اطراف میں پودوں کی کم یاب اقسام پائی جاتی ہیں۔ آبشار کے اطراف میں چونے کے پتھروں کی بہتات ہے۔ 
12/15

ڈیٹیئن آبشار (Detian Falls): یہ ویتنام اور چین کی سرحد پر واقع ہے۔ دونوں ممالک کے افراد اسے مختلف ناموں سے پکارتے ہیں۔ یہ آبشار ۳۰؍ میٹر بلند ہے۔ یہ دنیا کا چوتھا سب سے بڑا آبشار ہے جو ۲؍ ممالک کی سرحد پر واقع ہے۔ اس کے اطراف میں پودوں کی کم یاب اقسام پائی جاتی ہیں۔ آبشار کے اطراف میں چونے کے پتھروں کی بہتات ہے۔ 

X سیـلا لیـنـڈ فوس فالـــس (Seljalandsfoss Falls): یہ آئس لینڈ کے جنوبی حصے میں ہے جس کی بلندی ۶۰ میٹر ہے۔ یہ آبشار سیلا لینڈ دریا کا حصہ ہے۔ اس آبشار کو ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں دکھایا گیا ہے۔ جسٹن بیبر کے مشہور البم ’آئی ول شو یو‘ کے چند مناظر اسی آبشار کے کنارے شوٹ کئے گئے ہیں۔
13/15

سیـلا لیـنـڈ فوس فالـــس (Seljalandsfoss Falls): یہ آئس لینڈ کے جنوبی حصے میں ہے جس کی بلندی ۶۰ میٹر ہے۔ یہ آبشار سیلا لینڈ دریا کا حصہ ہے۔ اس آبشار کو ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں دکھایا گیا ہے۔ جسٹن بیبر کے مشہور البم ’آئی ول شو یو‘ کے چند مناظر اسی آبشار کے کنارے شوٹ کئے گئے ہیں۔

X رائن فالـــس (Ryan Falls): یہ سوئزر لینڈ اور یورپ کا سب سے بڑا آبشار ہے۔ یہ آبشار شمالی سوئزر لینڈ کے شہر زیورخ اور کینٹن شافہ زن کی سرحد پر واقع ہے۔ رائن ۲۳؍ میٹر بلند ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آبشار ۱۴؍ ہزار سے ۱۷؍ ہزار سال پہلے جاری ہوا تھا۔
14/15

رائن فالـــس (Ryan Falls): یہ سوئزر لینڈ اور یورپ کا سب سے بڑا آبشار ہے۔ یہ آبشار شمالی سوئزر لینڈ کے شہر زیورخ اور کینٹن شافہ زن کی سرحد پر واقع ہے۔ رائن ۲۳؍ میٹر بلند ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آبشار ۱۴؍ ہزار سے ۱۷؍ ہزار سال پہلے جاری ہوا تھا۔

X اسکوگافوس فالـس (Skogafoss Falls): یہ جنوبی آئس لینڈ کے مشہور دریا اسکوگا پر واقع ہے۔ اس کی بلندی ۶۰؍ میٹر ہے۔ سورج کی روشنی میں اس آبشار کے قریب ۲؍ قو س قزح بنتی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ برسوں پہلے ایک جنگجو نے آبشار کے عقب میں واقع غار میں خزانوں کے صندوق چھپائے تھے، جن کی تلاش اب بھی جاری ہے مگر کوئی بھی شخص اسے ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔
15/15

اسکوگافوس فالـس (Skogafoss Falls): یہ جنوبی آئس لینڈ کے مشہور دریا اسکوگا پر واقع ہے۔ اس کی بلندی ۶۰؍ میٹر ہے۔ سورج کی روشنی میں اس آبشار کے قریب ۲؍ قو س قزح بنتی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ برسوں پہلے ایک جنگجو نے آبشار کے عقب میں واقع غار میں خزانوں کے صندوق چھپائے تھے، جن کی تلاش اب بھی جاری ہے مگر کوئی بھی شخص اسے ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK