• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دُنیا کے ۵؍ آ ئسو لیٹیڈ (Isolated) علاقے۔ پہلی قسط

Updated: Jun 22, 2024, 3:06 PM IST | Tamanna Khan

آئی سولیشن کا لغوی معنی ہے تنہائی، علاحدگی، الگ تھلگ کردینا۔ واضح رہے کہ گلوبلائزیشن کے بعد ایسا ممکن نہیں رہا ہے کہ کوئی بھی ملک آئی سولیٹڈ رہے۔ اس کے باوجود دنیا میں ایسے کئی مقامات ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے یا کچھ حد تک آج بھی آئی سولیٹڈ یعنی علاحدہ اور الگ تھلگ ہیں۔ تمام تصاویر: آئی این این 

X ترسٹان دا کونیا (Tristan da Cunha) ترسٹان دا کونیا، دُنیا کا دور دراز ترین گاؤں ہے جو، سینٹ ہیلنا سے ۱۲۴۳؍ کلومیٹر دور، آتش فشاں پہاڑوں کے ساتھ واقع ہے۔ اس گاؤں سے قریب ترین براعظم جنوبی افریقہ ہے جس کا فاصلہ ۱۴۹۱؍ کلومیٹر ہے۔ یہاں صرف کشتی سے پہنچا جاسکتا ہے جس کیلئے جنوبی افریقہ سے ۶؍ دن تک مسلسل سفر کرنا پڑتا ہے۔ یہ جزیرہ پرتگالی مہم جو ترسٹان دا کونیا نے ۱۵۰۶ء میں دریافت کیا تھا۔ یہ علاقہ برطانیہ کے زیر انتظام ہے۔ کسی ایمرجنسی کی صورت میں اس علاقے کے لوگوں کو مدد کیلئے کئی دنوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ۲۰۱۶ء میں یہاں کا بجلی کا انتظام خراب ہوگیا تھا جس کے سبب یہاں کے لوگوں کو کئی دن اندھیرے میں گزارنے پڑے تھے۔
1/5

ترسٹان دا کونیا (Tristan da Cunha) ترسٹان دا کونیا، دُنیا کا دور دراز ترین گاؤں ہے جو، سینٹ ہیلنا سے ۱۲۴۳؍ کلومیٹر دور، آتش فشاں پہاڑوں کے ساتھ واقع ہے۔ اس گاؤں سے قریب ترین براعظم جنوبی افریقہ ہے جس کا فاصلہ ۱۴۹۱؍ کلومیٹر ہے۔ یہاں صرف کشتی سے پہنچا جاسکتا ہے جس کیلئے جنوبی افریقہ سے ۶؍ دن تک مسلسل سفر کرنا پڑتا ہے۔ یہ جزیرہ پرتگالی مہم جو ترسٹان دا کونیا نے ۱۵۰۶ء میں دریافت کیا تھا۔ یہ علاقہ برطانیہ کے زیر انتظام ہے۔ کسی ایمرجنسی کی صورت میں اس علاقے کے لوگوں کو مدد کیلئے کئی دنوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ۲۰۱۶ء میں یہاں کا بجلی کا انتظام خراب ہوگیا تھا جس کے سبب یہاں کے لوگوں کو کئی دن اندھیرے میں گزارنے پڑے تھے۔

X اویمیاکون (Oymyakon) اویمیاکون روس کا ایک گاؤں اور دنیا کا سرد ترین علاقہ ہے جہاں موسم سرما میں درجۂ حرارت منفی ۷۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ تک اور گرما میں منفی ۵۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔یہاں کی آبادی ۴۶۲؍ نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں کے درجہ حرارت کی وجہ سے لوگ اس گاؤں کا رخ نہیں کرتے جبکہ یہاں کے باشندے آہستہ آہستہ یہ علاقہ چھوڑ رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں یہ علاقہ مکمل طور پر خالی ہوجائے گا۔
2/5

اویمیاکون (Oymyakon) اویمیاکون روس کا ایک گاؤں اور دنیا کا سرد ترین علاقہ ہے جہاں موسم سرما میں درجۂ حرارت منفی ۷۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ تک اور گرما میں منفی ۵۰؍ ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔یہاں کی آبادی ۴۶۲؍ نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں کے درجہ حرارت کی وجہ سے لوگ اس گاؤں کا رخ نہیں کرتے جبکہ یہاں کے باشندے آہستہ آہستہ یہ علاقہ چھوڑ رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں یہ علاقہ مکمل طور پر خالی ہوجائے گا۔

X ٹنڈرا(Tundra) ٹنڈرا ، یورپ، ایشیاء اور شمالی امریکہ میں واقع قطب شمالی کے علاقوں کے وسیع و عریض رقبے والا وہ خطہ ہے جو ہر طرح کی گھاس پھوس اور پیڑ پودوں سے محروم ہے۔ یہ اس قدر سرد علاقہ ہے کہ یہاں کی نچلی سطح سخت گرمی میں بھی بالکل جمی رہتی ہے۔ یہ خطہ قطب شمالی اور براعظم انٹارکٹکا میں واقع ہے۔ ٹنڈرا میں موسم گرما صرف ۶؍ تا ۱۰؍ ہفتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہاں چند جانور بھی پائے جاتے ہیں جن میں لیمنگس، مختلف اقسام کے خرگوش،امریکی رینڈیئر اور قطبی یا برفانی ریچھ قابل ذکر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ، الاسکا اور سائبیریا کے ٹنڈرا خطوں میں آج بھی چند قبیلے آباد ہیں جو اپنے علاقوں میں انسانوں کی آمدورفت پسند نہیں کرتے۔ 
3/5

ٹنڈرا(Tundra) ٹنڈرا ، یورپ، ایشیاء اور شمالی امریکہ میں واقع قطب شمالی کے علاقوں کے وسیع و عریض رقبے والا وہ خطہ ہے جو ہر طرح کی گھاس پھوس اور پیڑ پودوں سے محروم ہے۔ یہ اس قدر سرد علاقہ ہے کہ یہاں کی نچلی سطح سخت گرمی میں بھی بالکل جمی رہتی ہے۔ یہ خطہ قطب شمالی اور براعظم انٹارکٹکا میں واقع ہے۔ ٹنڈرا میں موسم گرما صرف ۶؍ تا ۱۰؍ ہفتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہاں چند جانور بھی پائے جاتے ہیں جن میں لیمنگس، مختلف اقسام کے خرگوش،امریکی رینڈیئر اور قطبی یا برفانی ریچھ قابل ذکر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ، الاسکا اور سائبیریا کے ٹنڈرا خطوں میں آج بھی چند قبیلے آباد ہیں جو اپنے علاقوں میں انسانوں کی آمدورفت پسند نہیں کرتے۔ 

X  بیرو (Barrow) بیرو، امریکی ریاست الاسکا میں واقع ایک قصبہ ہے جس کا رقبہ ۵۵ء۲؍ کلومیٹر ہے۔ یہاں کی مجموعی آبادی ۴؍ ہزار ۲۱۲؍ افراد پر مشتمل ہے۔ اس علاقے میں پہنچنے کیلئے کوئی سڑک نہیں ہے۔ یہاں صرف ہوائی جہاز کے ذریعے ہی پہنچا جاسکتا ہے۔ اس علاقے میں موسم سرما ۶۵؍ دنوں کا ہوتا ہے۔ سرما میں یہاں ۲۴؍ گھنٹے گہرا اندھیرا چھایا رہتا ہے، یعنی ۶۵؍ دن تک رات ہوتی ہے۔ 
4/5

 بیرو (Barrow) بیرو، امریکی ریاست الاسکا میں واقع ایک قصبہ ہے جس کا رقبہ ۵۵ء۲؍ کلومیٹر ہے۔ یہاں کی مجموعی آبادی ۴؍ ہزار ۲۱۲؍ افراد پر مشتمل ہے۔ اس علاقے میں پہنچنے کیلئے کوئی سڑک نہیں ہے۔ یہاں صرف ہوائی جہاز کے ذریعے ہی پہنچا جاسکتا ہے۔ اس علاقے میں موسم سرما ۶۵؍ دنوں کا ہوتا ہے۔ سرما میں یہاں ۲۴؍ گھنٹے گہرا اندھیرا چھایا رہتا ہے، یعنی ۶۵؍ دن تک رات ہوتی ہے۔ 

X  کیپ یارک پینینسولا (Cape York Peninsula) آسٹریلیا کے زیر انتظام یہ علاقہ جزیرہ نما یعنی ۳؍ جانب سے پانی سے گھرا ہوا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ سب سے بڑا ایسا جزیرہ نما ہے جہاں قدرتی اشیاء سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے۔ ۱۶۰۶ء میں جب یہ علاقہ دریافت ہوا تھا تو وہاں انسانوں کی آبادی بہت کم تھی۔ آج یہاں چند قبائل آباد ہیں۔ کیپ یارک پینینسولا میں اکثر بارش ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے یہاں گھنا جنگل ہے۔
5/5

 کیپ یارک پینینسولا (Cape York Peninsula) آسٹریلیا کے زیر انتظام یہ علاقہ جزیرہ نما یعنی ۳؍ جانب سے پانی سے گھرا ہوا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ سب سے بڑا ایسا جزیرہ نما ہے جہاں قدرتی اشیاء سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے۔ ۱۶۰۶ء میں جب یہ علاقہ دریافت ہوا تھا تو وہاں انسانوں کی آبادی بہت کم تھی۔ آج یہاں چند قبائل آباد ہیں۔ کیپ یارک پینینسولا میں اکثر بارش ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے یہاں گھنا جنگل ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK