سائنسی شعبے میں ہندوستانی خواتین کا مقام نمایاں نظر آتا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کا میدان ہو یا طبی شعبہ، ملک کی یہ سرکردہ خواتین ممتاز حیثیت رکھتی ہیں ، انہوں نے عالمی سطح پر ملک کو منفرد شناخت دلائی ہے۔ تمام تصاویر: آئی این این / یوٹیوب
EPAPER
Updated: Mar 7, 2025, 8:35 PM IST | Afzal Usmani
سائنسی شعبے میں ہندوستانی خواتین کا مقام نمایاں نظر آتا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کا میدان ہو یا طبی شعبہ، ملک کی یہ سرکردہ خواتین ممتاز حیثیت رکھتی ہیں ، انہوں نے عالمی سطح پر ملک کو منفرد شناخت دلائی ہے۔ تمام تصاویر: آئی این این / یوٹیوب
سیتا کولمین کامولا (Seetha Coleman ): سیتا کولمین ایک کیمسٹ، ماہر ماحولیات اور سائنسداں ہیں۔ وہ ’’سمپلی سسٹین‘‘کی بانی ہیں۔ یہ کمپنی اس بات پرتوجہ مرکوز رکھتی ہے کہ کوئی بھی پروڈکٹ ماحول کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد میں اپنی انڈرگریجویٹ تعلیم مکمل کیں۔ بعد ازاں سیتا کولمین نے آرگینک کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی۔
سدھا مورتی (Sudha Murty ): سدھا مورتی کا نام سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت مشہور ہے۔ وہ ایک معروف مصنفہ بھی ہیں۔ انہوں نے ایک سے زائد میدانوں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ وہ مشہور کمپنی ’’انفوسس فاؤنڈیشن‘‘ کی چیئرپرسن ہیں اور گیٹس فاؤنڈیشن کے پبلک ہیلتھ کیئر انیشیٹو کی رکن بھی ہیں۔ وہ انجینئرنگ کی ٹیچر ہیں۔
نگار شاجی (Nigar Shaji ): نگار شاجی ایک ہندوستانی ایرو اسپیس انجینئر ہیں۔ وہ ۱۹۸۷ء میں اسرو میں شامل ہوئی تھیں اور تب سے ملک کے کئی خلائی پروگراموں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک ’’آدتیہ ایل وَن‘‘ مشن ہے۔ سورج پر تحقیق کیلئے یہ ہندوستان کا پہلا شمسی مشن ہے جس کی پروجیکٹ ڈائریکٹر نگار شاجی ہیں۔
سنیتا سرواگی (Sunita Sarawagi ): سنیتا سراوگی آئی آئی ٹی بامبےکی ایک ممتاز پروفیسراور کمپیوٹر سائنسداں ہیں۔ سنیتا ڈیٹا بیس، ڈیٹا مائننگ اور مشین لرننگ میں اپنی اہم تحقیق کیلئے جانی جاتی ہیں۔ سراوگی نے ۱۹۹۱ء میں آئی آئی ٹی کھڑکپور سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ ۱۹۹۳ء میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے ماسٹرز مکمل کیا اور ۱۹۹۶ء میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔
ٹیسی تھامس (Tessy Thomas): ڈاکٹر ٹیسی تھامس کو `’’میزائل وومن آف انڈیا‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ٹیسی نے ہندوستان کے بیلسٹک میزائل دفاعی پروگرام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن میں اگنی ۴؍ کی سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں۔ ٹیسی ہندوستان میں میزائل پروجیکٹ کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون سائنسداں ہیں۔
گگن دیپ کانگ (Gagandeep Kang): گگن دیپ کانگ ہندوستان کی ایک مشہور مائیکرو بایولوجسٹ اور وائرولوجسٹ ہیں۔ وہ دنیا بھر میں صحت عامہ، ویکسینیشن اور وبائی امراض کی روک تھام کے حوالے سے ایک معتبر سائنسداں سمجھی جاتی ہیں۔ گگن دیپ ۲۰۱۹ ء میں رائل سوسائٹی کی فیلو کے طور پر منتخب ہونے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھیں جو ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔