Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سمجھئے عمرہ کرنے کا طریقہ ۱۲؍ نکات کی مدد سے

Updated: Mar 6, 2025, 5:47 PM IST | Shahebaz Khan

عمرہ نبی کریمؐ کی سنتوں میں سے ایک ہے۔ یہ عبادت کا ایک عمل ہے جو سال بھر میں کروڑوں مسلمان انجام دیتے ہیں۔ مکہ مکرمہ، سعودی عرب کی مسجد حرام میں عمرہ کیا جاتا ہے۔ بعض مسلمان اسے پیچیدہ خیال کرتے ہیں لیکن اس گائیڈ میں آپ آسانی سے سمجھ سکتے ہیں کہ عمرہ کا طریقہ کیا ہے۔ تمام تصاویر: آئی این این، یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام، ایکس

X عمرہ کرنے کے طریقے کو چار مرحلوں میں بآسانی سمجھا جاسکتا ہے: (۱) احرام (۲) طواف (۳) سعی (۴) حلق/ قصر
1/12

عمرہ کرنے کے طریقے کو چار مرحلوں میں بآسانی سمجھا جاسکتا ہے: (۱) احرام (۲) طواف (۳) سعی (۴) حلق/ قصر

X (۱) احرام: سب سے پہلے معتمر عمرہ کی نیت کرے۔ پھر غسل کرے۔ اس کے بعد احرام باندھے۔ خواتین کیلئے ان کا لباس ہی احرام ہے۔ پھر دو رکعت نفلِ احرام ادا کرکے تلبیہ پڑھے۔
2/12

(۱) احرام: سب سے پہلے معتمر عمرہ کی نیت کرے۔ پھر غسل کرے۔ اس کے بعد احرام باندھے۔ خواتین کیلئے ان کا لباس ہی احرام ہے۔ پھر دو رکعت نفلِ احرام ادا کرکے تلبیہ پڑھے۔

X تلبیہ کے الفاظ: لَبَّيْكَ ‌اللهُمَّ ‌لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ
3/12

تلبیہ کے الفاظ: لَبَّيْكَ ‌اللهُمَّ ‌لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ

X (۲) طواف: خیال رہے کہ حجر اسود سے حجر اسود تک کعبہ کے گرد سات چکر لگانے کو طواف کہا جاتا ہے۔ سب سے پہلے حجر اسود کے برابر کھڑے ہوکر طواف کی نیت کیجئے۔ 
4/12

(۲) طواف: خیال رہے کہ حجر اسود سے حجر اسود تک کعبہ کے گرد سات چکر لگانے کو طواف کہا جاتا ہے۔ سب سے پہلے حجر اسود کے برابر کھڑے ہوکر طواف کی نیت کیجئے۔ 

X مرد حضرات اضطباع (یعنی دایاں کندھا کھلا رکھنا) کو یقینی بنائیں۔ ساتوں چکر میں دایاں کندھا کھلا رہے گا۔
5/12

مرد حضرات اضطباع (یعنی دایاں کندھا کھلا رکھنا) کو یقینی بنائیں۔ ساتوں چکر میں دایاں کندھا کھلا رہے گا۔

X مرد حضرات پہلے تین چکروں میں ’’رمل‘‘ یعنی تیز تیز چلیں گے۔ طواف کے ہر چکر میں حجر اسود کا ’’استلام‘‘ (طواف کرتے وقت حجر اسود کو بوسہ دینا) ضروری ہے ۔ یاد رہے کہ اگر قریب ہوں تو ’’بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرُ‘‘ پڑھ کر بوسہ دیں، دور ہوں تو فقط اشارہ کریں۔
6/12

مرد حضرات پہلے تین چکروں میں ’’رمل‘‘ یعنی تیز تیز چلیں گے۔ طواف کے ہر چکر میں حجر اسود کا ’’استلام‘‘ (طواف کرتے وقت حجر اسود کو بوسہ دینا) ضروری ہے ۔ یاد رہے کہ اگر قریب ہوں تو ’’بِسْمِ اللہِ اَللہُ اَکْبَرُ‘‘ پڑھ کر بوسہ دیں، دور ہوں تو فقط اشارہ کریں۔

X طواف مکمل کرنے (یعنی سات چکروں کے بعد) مقام ابراہیمؑ کے سیدھ میں کھڑے ہوکر دو رکعت نماز ادا کریں۔
7/12

طواف مکمل کرنے (یعنی سات چکروں کے بعد) مقام ابراہیمؑ کے سیدھ میں کھڑے ہوکر دو رکعت نماز ادا کریں۔

X پھر قبلہ رخ ہو کر ’’بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ پڑھ کر تین گھونٹ زم زم کا پانی پئیں۔
8/12

پھر قبلہ رخ ہو کر ’’بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ‘‘ پڑھ کر تین گھونٹ زم زم کا پانی پئیں۔

X (۳) سعی: کھڑے ہوکر حجر اسود کا استلام کریں اور صفا (پہاڑی) کی طرف چلیں۔ 
9/12

(۳) سعی: کھڑے ہوکر حجر اسود کا استلام کریں اور صفا (پہاڑی) کی طرف چلیں۔ 

X سعی کی نیت کریں اور کعبہ کی طرف منہ کرکے ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ ‘‘ پڑھیں۔
10/12

سعی کی نیت کریں اور کعبہ کی طرف منہ کرکے ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ ‘‘ پڑھیں۔

X مردوں کو سبز روشنیوں کے درمیان تیز تیز چلنا ہوگا۔
11/12

مردوں کو سبز روشنیوں کے درمیان تیز تیز چلنا ہوگا۔

X (۴) حلق/قصر: سر منڈوانا یا چوتھائی بال کے کاٹنے کو کہتے ہیں۔ خواتین کو ایک پورے کے برابر بال کاٹنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد احرام اتار کر کپڑا پہنا جاسکتا ہے۔
12/12

(۴) حلق/قصر: سر منڈوانا یا چوتھائی بال کے کاٹنے کو کہتے ہیں۔ خواتین کو ایک پورے کے برابر بال کاٹنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد احرام اتار کر کپڑا پہنا جاسکتا ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK