• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی ریاستوں کے سرکاری پرندے: قسط (۱)

Updated: May 23, 2024, 7:11 PM IST | Shahebaz Khan

ہندوستان کا قومی پرندہ مور ہے۔ اسے پرندوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ ہندوستان مختلف پرندوں اور جانوروں کی آماجگاہ ہے۔ یہاں قسم قسم کے چرند وپرند ہیں۔ سائنسداں اب بھی نت نئی قسمیں دریافت کررہے ہیں۔ ہندوستان کی ہر ریاست کا ایک ایک سرکاری پرندہ ہے۔ جانئے ایسی ہی ریاستوں اور پرندوں کے بارے میں۔ تمام تصاویر: آئی این این

X نیل کنٹھ (آندھراپردیش، تلنگانہ، کرناٹک اور ادیشہ): انگریزی میں انڈین رولر (Indian Roller) کہلاتا ہے۔ ایشیاء میں اس کی سب سے زیادہ تعداد ہندوستان میں ہے۔ اس کے سر پر نیلگوں سبز رنگ کی کلغی ہوتی ہے۔ جسامت میں تقریباً کبوتر کے برابر ہوتا ہے۔
1/10

نیل کنٹھ (آندھراپردیش، تلنگانہ، کرناٹک اور ادیشہ): انگریزی میں انڈین رولر (Indian Roller) کہلاتا ہے۔ ایشیاء میں اس کی سب سے زیادہ تعداد ہندوستان میں ہے۔ اس کے سر پر نیلگوں سبز رنگ کی کلغی ہوتی ہے۔ جسامت میں تقریباً کبوتر کے برابر ہوتا ہے۔

X بڑا ابو قرن (اروناچل پردیش اور کیرالا): ابوقرننسل کا یہ سب سے بڑا پرندہ ہے اس لئے بڑا ابو قرن کہلاتاہے۔ انگریزی میں اسے گریٹ ہارن بل(Great Hornbill )کہتے ہیں۔ یہ پرندہ ۵۰؍ سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔ 
2/10

بڑا ابو قرن (اروناچل پردیش اور کیرالا): ابوقرننسل کا یہ سب سے بڑا پرندہ ہے اس لئے بڑا ابو قرن کہلاتاہے۔ انگریزی میں اسے گریٹ ہارن بل(Great Hornbill )کہتے ہیں۔ یہ پرندہ ۵۰؍ سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔ 

X سفید پروں والی بطخ (آسام): یہ صرف آسام میں پائی جاتی ہے۔ اسے انگریزی میں وہائٹ ونگڈ ڈک((White Winged Duckکہا جاتا ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ صرف رات کو کھانا کھاتی ہیں۔
3/10

سفید پروں والی بطخ (آسام): یہ صرف آسام میں پائی جاتی ہے۔ اسے انگریزی میں وہائٹ ونگڈ ڈک((White Winged Duckکہا جاتا ہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ صرف رات کو کھانا کھاتی ہیں۔

X پہاڑی مینا (میگھالیہ اور چھتیس گڑھ):اسے انگریزی میں ہل مینا ( Hill Myna )کہا جاتا ہے۔ اس کا سیاہ رنگ مینا کی دیگر نسلوں سے زیادہ گہرا ہوتا ہے جبکہ چونچ کا رنگ نارنگی ہوتا ہے۔ یہ درختوں میں سوراخ کرکے گھونسلا بناتی ہے۔ اس مینا کی ایک نسل انسانوں کی طرح باتیں کرتی ہے۔
4/10

پہاڑی مینا (میگھالیہ اور چھتیس گڑھ):اسے انگریزی میں ہل مینا ( Hill Myna )کہا جاتا ہے۔ اس کا سیاہ رنگ مینا کی دیگر نسلوں سے زیادہ گہرا ہوتا ہے جبکہ چونچ کا رنگ نارنگی ہوتا ہے۔ یہ درختوں میں سوراخ کرکے گھونسلا بناتی ہے۔ اس مینا کی ایک نسل انسانوں کی طرح باتیں کرتی ہے۔

X چڑیا (بہار): اسے انگریزی میں اسپیرو  (Sparrow) کہتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں ان کی تعداد میں زبردست کمی ہوئی ہے۔ دنیا میں چڑیا کی تقریباً ۴۷؍ نسلیں ہیں۔چڑیا کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جنگلات اور صحرا میں بھی رہ سکتی ہے۔
5/10

چڑیا (بہار): اسے انگریزی میں اسپیرو  (Sparrow) کہتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں ان کی تعداد میں زبردست کمی ہوئی ہے۔ دنیا میں چڑیا کی تقریباً ۴۷؍ نسلیں ہیں۔چڑیا کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جنگلات اور صحرا میں بھی رہ سکتی ہے۔

X کالی کلغی والا بلبل (گوا): اسے انگریزی میں بلیک کریسٹیڈ بلبل (Black Crested Bulbul) کہتے ہیں۔ یہ پرندہ صرف جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایک شرمیلا پرندہ ہے۔ جھنڈ میں شاذ و نادر ہی اڑتا ہے۔
6/10

کالی کلغی والا بلبل (گوا): اسے انگریزی میں بلیک کریسٹیڈ بلبل (Black Crested Bulbul) کہتے ہیں۔ یہ پرندہ صرف جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ یہ ایک شرمیلا پرندہ ہے۔ جھنڈ میں شاذ و نادر ہی اڑتا ہے۔

X بشروش (گجرات): اسے انگریزی میں فلیمینگو (Flamingo) کہتے ہیں۔ یہ پرندہ کیچڑ میں رہتا ہے اور اسی میں انڈے دیتا ہے۔ بشروش ۶۰؍ سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اسے گلابی بشروش اور سرخ بشروش بھی کہا جاتا ہے۔
7/10

بشروش (گجرات): اسے انگریزی میں فلیمینگو (Flamingo) کہتے ہیں۔ یہ پرندہ کیچڑ میں رہتا ہے اور اسی میں انڈے دیتا ہے۔ بشروش ۶۰؍ سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اسے گلابی بشروش اور سرخ بشروش بھی کہا جاتا ہے۔

X سیاہ دُرّاج (ہریانہ): اسے انگریزی میں بلیک فرینکولن (Black Francolion) کہتے ہیں۔ اسے ہندوستان میں کالا تیتر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اسی وقت اڑتا ہے جب اسے پریشان کیا جاتا ہے۔ 
8/10

سیاہ دُرّاج (ہریانہ): اسے انگریزی میں بلیک فرینکولن (Black Francolion) کہتے ہیں۔ اسے ہندوستان میں کالا تیتر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اسی وقت اڑتا ہے جب اسے پریشان کیا جاتا ہے۔ 

X کالی گردن والا سارس (جموں کشمیر):انگریزی میں بلیک نیکڈ کرین (Black-Necked Craneـ) کہلاتا ہے۔ بودھ مذہب میں اس پرندے کااحترام کیا جاتا ہے۔ 
9/10

کالی گردن والا سارس (جموں کشمیر):انگریزی میں بلیک نیکڈ کرین (Black-Necked Craneـ) کہلاتا ہے۔ بودھ مذہب میں اس پرندے کااحترام کیا جاتا ہے۔ 

X ایشیائی کوئل (جھارکھنڈ): انگریز ی میں ایشین کوئل (Asian Koel) کہلاتی ہے۔ اس کے بچوں کی پرورش دوسرے پرندے کرتے ہیں کیونکہ یہ کوے یا دیگر پرندوں کے گھونسلوں میں انڈے دیتی ہے۔ 
10/10

ایشیائی کوئل (جھارکھنڈ): انگریز ی میں ایشین کوئل (Asian Koel) کہلاتی ہے۔ اس کے بچوں کی پرورش دوسرے پرندے کرتے ہیں کیونکہ یہ کوے یا دیگر پرندوں کے گھونسلوں میں انڈے دیتی ہے۔ 

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK