• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اپنے گزشتہ ورژن سے بہتر بننے کیلئے اپنایئے یہ چھ عادتیں

Updated: Oct 4, 2024, 9:42 PM IST | Shahebaz Khan

ہر انسان اپنے آپ کو گزشتہ کل سے بہتر دیکھنا چاہتا ہے۔ جان لیجئے کہ آپ کا موازنہ یا مقابلہ دوسروں سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے ہے۔ اس لئے اپنے آپ کو توجہ دیجئے، اپنے آپ کو نکھاریئے۔ آپ کی توجہ اس بات پر رہے کہ آپ آج کون ہیں اور کل کیا بنیں گے؟ اگر آپ کا موجودہ ’ورژن‘ کل کے ’ورژن‘ سے قدرے بہتر ہے تو آپ حقیقی فتح کی طرف گامزن ہیں، ٹھہریئے مت، آگے بڑھتے رہئے۔ تمام تصاویر: آئی اسٹاک

X صبح جلدی بیدار ہونا:  رات میں جلدی سونے اور صبح جلدی بیدار ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے آپ کے پاس زیادہ وقت ہوتا ہے۔ بیدار ہونے کے پہلے ۲؍ گھنٹے میں وہ کام کریں جو آپ کو سب سے مشکل معلوم ہوتا ہے۔ دنیا میں ایسے لوگ کم ہیں جو سورج سے پہلے بیدار ہوتے ہیں، اور ان کا شمار آج دنیا کے کامیاب لوگوں میں ہوتا ہے۔ لہٰذا صبح جلدی اٹھئے اور سب سے مشکل کام پہلے کیجئے۔
1/6

صبح جلدی بیدار ہونا:  رات میں جلدی سونے اور صبح جلدی بیدار ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے آپ کے پاس زیادہ وقت ہوتا ہے۔ بیدار ہونے کے پہلے ۲؍ گھنٹے میں وہ کام کریں جو آپ کو سب سے مشکل معلوم ہوتا ہے۔ دنیا میں ایسے لوگ کم ہیں جو سورج سے پہلے بیدار ہوتے ہیں، اور ان کا شمار آج دنیا کے کامیاب لوگوں میں ہوتا ہے۔ لہٰذا صبح جلدی اٹھئے اور سب سے مشکل کام پہلے کیجئے۔

X کسرت، ورزش کرنا:  اپنے جسم کو حرکت دیجئے۔ یہ مختلف طریقوں سے ممکن ہے۔ جم جایئے، چہل قدمی یا جاگنگ کیجئے اور گھر کے کام نمٹائیے، وغیرہ ۔ اپنے جسم اور دماغ کو فعال رکھنے کیلئے یہ بہت ضروری ہے۔ صبح جلدی بیدار ہونے کے بعد کم از کم ۳۰؍ منٹ ایسی سرگرمیاں انجام دیں جن سے آپ کا ذہن فعال ہوجائے اور جسم کو حرارت ملے۔ اس سے آپ بیرونی طور پر بھی مختلف نظر آئیں گے۔ 
2/6

کسرت، ورزش کرنا:  اپنے جسم کو حرکت دیجئے۔ یہ مختلف طریقوں سے ممکن ہے۔ جم جایئے، چہل قدمی یا جاگنگ کیجئے اور گھر کے کام نمٹائیے، وغیرہ ۔ اپنے جسم اور دماغ کو فعال رکھنے کیلئے یہ بہت ضروری ہے۔ صبح جلدی بیدار ہونے کے بعد کم از کم ۳۰؍ منٹ ایسی سرگرمیاں انجام دیں جن سے آپ کا ذہن فعال ہوجائے اور جسم کو حرارت ملے۔ اس سے آپ بیرونی طور پر بھی مختلف نظر آئیں گے۔ 

X زیادہ پانی پینا:  زیادہ پانی پینا آپ کی صحت اور تندرستی کیلئے مفید ہے۔ پانی پی کر آپ زیادہ کھانے کی بری عادت سے بچ سکتے ہیں۔ یہ آپ کو کیفین اور شکر والے مشروبات سے بھی دور کرتا ہے جن کے صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پانی پینا ایک آسان کام ہے۔ یہ مائع آپ کے اندرونی نظام اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ سافٹ ڈرنکس وغیرہ سے پرہیز کیجئے۔
3/6

زیادہ پانی پینا:  زیادہ پانی پینا آپ کی صحت اور تندرستی کیلئے مفید ہے۔ پانی پی کر آپ زیادہ کھانے کی بری عادت سے بچ سکتے ہیں۔ یہ آپ کو کیفین اور شکر والے مشروبات سے بھی دور کرتا ہے جن کے صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پانی پینا ایک آسان کام ہے۔ یہ مائع آپ کے اندرونی نظام اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔ سافٹ ڈرنکس وغیرہ سے پرہیز کیجئے۔

X مطالعہ کرنا، لکھنا:  دور حاضر میں مطالعہ اور لکھنے کی عادت کم ہوتی جارہی ہے مگر متعدد تحقیقات میں واضح ہوا ہے کہ یہ دونوں عادتیں آپ کو ذہنی طور پر فعال رکھتی ہیں۔ مطالعہ سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، آپ کی فیصلہ سازی کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔ سونے سےپہلے کسی کتاب کے چند صفحات ضرور پڑھئے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ لکھنے سے آپ کو بہتر طور پر سوچنے، سمجھنے اور سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔
4/6

مطالعہ کرنا، لکھنا:  دور حاضر میں مطالعہ اور لکھنے کی عادت کم ہوتی جارہی ہے مگر متعدد تحقیقات میں واضح ہوا ہے کہ یہ دونوں عادتیں آپ کو ذہنی طور پر فعال رکھتی ہیں۔ مطالعہ سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، آپ کی فیصلہ سازی کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔ سونے سےپہلے کسی کتاب کے چند صفحات ضرور پڑھئے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ لکھنے سے آپ کو بہتر طور پر سوچنے، سمجھنے اور سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔

X کھانے پینے پر دھیان دینا:  آج کے دور میں نت نئے پکوانوں کا بول بالا ہے، ایسے میں صحتمند کھانا کھانا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگیا ہے۔ شکر، جنک فوڈ اور پروسیسڈ فوڈ سے بچنا مشکل ہے۔ ان کی آسان رسائی اور لذت، انسان کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ ان سے بچنے کی کوشش کریں۔ گھر پر پکائی ہوئی اشیاء کھائیں۔ کوشش کریں کہ غذائیت سے بھرپور پکوان آپ کے دستر خوان کا حصہ بنیں۔
5/6

کھانے پینے پر دھیان دینا:  آج کے دور میں نت نئے پکوانوں کا بول بالا ہے، ایسے میں صحتمند کھانا کھانا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہوگیا ہے۔ شکر، جنک فوڈ اور پروسیسڈ فوڈ سے بچنا مشکل ہے۔ ان کی آسان رسائی اور لذت، انسان کو اپنی جانب کھینچتی ہے۔ ان سے بچنے کی کوشش کریں۔ گھر پر پکائی ہوئی اشیاء کھائیں۔ کوشش کریں کہ غذائیت سے بھرپور پکوان آپ کے دستر خوان کا حصہ بنیں۔

X ہدف پر نظررکھنا:  یاد رکھئے کہ جب آپ اپنی عادات بدلتے ہیں تو آپ کی زندگی کا رخ بھی بدل جاتا ہے۔ نمایاں کامیابیاں جہد مسلسل اور نظم و ضبط سے حاصل ہوتی ہیں۔ ان عادتوں کے درمیان اپنے ہدف پر نظر رکھیں اور اسے پانے کیلئے اپنی محنت جاری رکھیں۔ بری عادتوں کو ختم کریں اور اچھی عادتوں پر توجہ مرکوز کریں۔ اہداف کی ترتیب کامیابی کا ایک اہم پیش خیمہ ہے۔
6/6

ہدف پر نظررکھنا:  یاد رکھئے کہ جب آپ اپنی عادات بدلتے ہیں تو آپ کی زندگی کا رخ بھی بدل جاتا ہے۔ نمایاں کامیابیاں جہد مسلسل اور نظم و ضبط سے حاصل ہوتی ہیں۔ ان عادتوں کے درمیان اپنے ہدف پر نظر رکھیں اور اسے پانے کیلئے اپنی محنت جاری رکھیں۔ بری عادتوں کو ختم کریں اور اچھی عادتوں پر توجہ مرکوز کریں۔ اہداف کی ترتیب کامیابی کا ایک اہم پیش خیمہ ہے۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK