Inquilab Logo Happiest Places to Work

سات دلچسپ اور معلوماتی کھیل

Updated: May 16, 2024, 3:54 PM IST | Aliya Sayyed

طلبہ کو موبائل فون سے اتنی رغبت ہوگئی ہے کہ وہ کھیلوں کی جانب توجہ نہیں دیتے۔ تاہم، ایسے کئی کھیل ہیں جو ذہنی ورزش اور معلومات یا ذخیرۂ الفاظ میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ ان کالموں میں، گھروں میں کھیلے جانے والے ایسے ہی چند کھیلوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ تمام تصاویر: آئی این این، یوٹیوب، آئی اسٹاک

X نقشہ بنانا: بازار میں دنیا، ہندوستان اور دیگر ممالک کے کئی نقشے موجود ہیں۔ یہ نقشے ٹکڑوں میں ملتے ہیں۔ انہیں اس طرح جوڑنا ہوتا ہے کہ مذکورہ نقشہ صحیح طرح سے مکمل ہوجائے۔ مثال کے طور پر ہندوستان کا نقشہ ریاستوں کے لحاظ سے ۲۹؍ ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا۔ آپ کو ان کے جغرافیائی محل و قوع کے حساب سے اسے جوڑنا ہے اور ملک کا مکمل نقشہ تیار کرنا ہے۔ اس کھیل سے آپ کے جغرافیہ کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو ریاستوں کے دارلخلافہ کے نام بھی یاد ہو جائیں گے۔ 
1/7

نقشہ بنانا: بازار میں دنیا، ہندوستان اور دیگر ممالک کے کئی نقشے موجود ہیں۔ یہ نقشے ٹکڑوں میں ملتے ہیں۔ انہیں اس طرح جوڑنا ہوتا ہے کہ مذکورہ نقشہ صحیح طرح سے مکمل ہوجائے۔ مثال کے طور پر ہندوستان کا نقشہ ریاستوں کے لحاظ سے ۲۹؍ ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا۔ آپ کو ان کے جغرافیائی محل و قوع کے حساب سے اسے جوڑنا ہے اور ملک کا مکمل نقشہ تیار کرنا ہے۔ اس کھیل سے آپ کے جغرافیہ کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو ریاستوں کے دارلخلافہ کے نام بھی یاد ہو جائیں گے۔ 

X بلاکس بلڈنگ: انہیں ایک دوسرے سے جوڑ کر کوئی عمارت بنانا ہوتی ہے۔ بلاکس بلڈنگ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں آپ کے ذہن کے ساتھ آپ کے ہاتھ اور آنکھیں بھی مسلسل کام کرتی رہتی ہیں۔ بلاکس بلڈنگ کے ذریعے آپ کی انجینئرنگ کی صلاحیت ابھر کر سامنے آتی ہے اور ریاضی بھی بہتر ہوتا ہے۔ آپ کو اس چیز کا اندازہ ہوتا ہے کہ ایک بلاک کتنا وزنی ہے اور اسے کہاں رکھنا ہے۔ اس سے جیومیٹری میں بھی مدد ملتی ہے۔اس سے سوچنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
2/7

بلاکس بلڈنگ: انہیں ایک دوسرے سے جوڑ کر کوئی عمارت بنانا ہوتی ہے۔ بلاکس بلڈنگ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں آپ کے ذہن کے ساتھ آپ کے ہاتھ اور آنکھیں بھی مسلسل کام کرتی رہتی ہیں۔ بلاکس بلڈنگ کے ذریعے آپ کی انجینئرنگ کی صلاحیت ابھر کر سامنے آتی ہے اور ریاضی بھی بہتر ہوتا ہے۔ آپ کو اس چیز کا اندازہ ہوتا ہے کہ ایک بلاک کتنا وزنی ہے اور اسے کہاں رکھنا ہے۔ اس سے جیومیٹری میں بھی مدد ملتی ہے۔اس سے سوچنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

X الفاظ بنایئے:یہ ایک ایسا کھیل ہے جس کیلئے صرف ایک پین یا پنسل اور بیاض کی ضرورت پڑتی ہے۔ کھیل کا طریقہ یہ ہے کہ بیاض پر چھوٹے چھوٹے بکس بنانے ہیں۔ آپ کا دوست ایک بکس میں اردو کا کوئی حرف تہجی لکھے گا۔ آپ کو اس کے آگے ایک ایسا حرف تہجی لکھنا ہے جس سے اردو کا کوئی لفظ بن جائے۔ لفظ بننے تک آپ دونوں کو حرف تہجی لکھنے ہوں گے۔ اور جو لفظ بنالے گا اسے پوائنٹس ملیں گے۔ مثال کے طور پر آپ کا دوست ’الف‘ لکھتا ہے، آپ ’ی‘ لکھیں گے۔ کوئی لفظ نہیں بنا۔ آپ کا دوست پھر سے ’الف‘ لکھے گا، آپ اس کے آگے ’ز‘ لکھ کر لفظ ’ایاز‘ بنالیں گے۔ اس طرح پوائنٹ آپ کو ملے گا۔ یہ کھیل آپ انگریزی میں بھی کھیل سکتے ہیں۔ 
3/7

الفاظ بنایئے:یہ ایک ایسا کھیل ہے جس کیلئے صرف ایک پین یا پنسل اور بیاض کی ضرورت پڑتی ہے۔ کھیل کا طریقہ یہ ہے کہ بیاض پر چھوٹے چھوٹے بکس بنانے ہیں۔ آپ کا دوست ایک بکس میں اردو کا کوئی حرف تہجی لکھے گا۔ آپ کو اس کے آگے ایک ایسا حرف تہجی لکھنا ہے جس سے اردو کا کوئی لفظ بن جائے۔ لفظ بننے تک آپ دونوں کو حرف تہجی لکھنے ہوں گے۔ اور جو لفظ بنالے گا اسے پوائنٹس ملیں گے۔ مثال کے طور پر آپ کا دوست ’الف‘ لکھتا ہے، آپ ’ی‘ لکھیں گے۔ کوئی لفظ نہیں بنا۔ آپ کا دوست پھر سے ’الف‘ لکھے گا، آپ اس کے آگے ’ز‘ لکھ کر لفظ ’ایاز‘ بنالیں گے۔ اس طرح پوائنٹ آپ کو ملے گا۔ یہ کھیل آپ انگریزی میں بھی کھیل سکتے ہیں۔ 

X نام، جگہ، چیز، جانور: اس کھیل میں کھلاڑیوںکی تعداد محدود نہیں ہوتی۔ کھلاڑیوں کے پاس ایک بیاض یا ایک صفحہ اور پین یا پنسل کا ہونا ضروری ہے۔ صفحے پر ۴؍ کالم نام، جگہ، چیز اور جانور کا بنائیں۔ پہلا کھلاڑی ’الف‘ یا کوئی دوسرا حرف تہجی کہے گا۔ الف کہے گا تو تمام کھلاڑیوں کو الف سے ایک شخص کا نام، ایک جگہ کا نام، ایک چیز کا نام اور ایک جانور کا نام لکھنا ہوگا۔ جو سب سے پہلے لکھ لے گا وہ ’اسٹاپ‘ کہہ کر دیگر کھلاڑیوں کو لکھنے سے روک دے گا۔ اب ہر لکھے نام پر آپ کو پوائنٹس دینے ہیں۔ آپ کو لکھتے وقت کوشش یہ کرنا ہے کہ آپ کا لکھا ہوا نام بالکل منفرد ہو۔ اگر آپ کسی عام چیز کا نام لکھتے ہیں تو ممکن ہے کہ سامنے والے نے بھی وہی لکھا ہو۔ اس سے آپ اور آپ کے ساتھی دونوں کا پوائنٹ کم ہوجائے گا۔ اس کھیل سے آپ کا ذہن تیزی سے کام کرے گا اور آپ کم وقت میں بہتر سے بہتر چیزیں لکھ سکیں گے۔ 
4/7

نام، جگہ، چیز، جانور: اس کھیل میں کھلاڑیوںکی تعداد محدود نہیں ہوتی۔ کھلاڑیوں کے پاس ایک بیاض یا ایک صفحہ اور پین یا پنسل کا ہونا ضروری ہے۔ صفحے پر ۴؍ کالم نام، جگہ، چیز اور جانور کا بنائیں۔ پہلا کھلاڑی ’الف‘ یا کوئی دوسرا حرف تہجی کہے گا۔ الف کہے گا تو تمام کھلاڑیوں کو الف سے ایک شخص کا نام، ایک جگہ کا نام، ایک چیز کا نام اور ایک جانور کا نام لکھنا ہوگا۔ جو سب سے پہلے لکھ لے گا وہ ’اسٹاپ‘ کہہ کر دیگر کھلاڑیوں کو لکھنے سے روک دے گا۔ اب ہر لکھے نام پر آپ کو پوائنٹس دینے ہیں۔ آپ کو لکھتے وقت کوشش یہ کرنا ہے کہ آپ کا لکھا ہوا نام بالکل منفرد ہو۔ اگر آپ کسی عام چیز کا نام لکھتے ہیں تو ممکن ہے کہ سامنے والے نے بھی وہی لکھا ہو۔ اس سے آپ اور آپ کے ساتھی دونوں کا پوائنٹ کم ہوجائے گا۔ اس کھیل سے آپ کا ذہن تیزی سے کام کرے گا اور آپ کم وقت میں بہتر سے بہتر چیزیں لکھ سکیں گے۔ 

X بیت بازی: آپ گھر پر بھائی، بہنوں اور دوستوں کے ساتھ مل کر بیت بازی بھی کھیل سکتے ہیں۔ اس سے آپ کے اشعار کے ذخیرے میں اضافہ ہوگا۔ کوشش کریں کہ شعر کے ساتھ آپ کو اس کے شاعر کا نام بھی معلوم ہو۔ اس سے آپ کی یادداشت بھی بڑھے گی نیز اسکول میں منعقد ہونے والے بیت بازی کے مقابلے کیلئے آپ خود کو تیار بھی کرسکیں گے۔ بیت بازی کے ذریعے آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ 
5/7

بیت بازی: آپ گھر پر بھائی، بہنوں اور دوستوں کے ساتھ مل کر بیت بازی بھی کھیل سکتے ہیں۔ اس سے آپ کے اشعار کے ذخیرے میں اضافہ ہوگا۔ کوشش کریں کہ شعر کے ساتھ آپ کو اس کے شاعر کا نام بھی معلوم ہو۔ اس سے آپ کی یادداشت بھی بڑھے گی نیز اسکول میں منعقد ہونے والے بیت بازی کے مقابلے کیلئے آپ خود کو تیار بھی کرسکیں گے۔ بیت بازی کے ذریعے آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ 

X  اسکریبل ورڈ فائنڈر: یہ ایک بورڈ گیم ہے جس میں انگریزی کے حرف تہجی کے بلاکس ہوتے ہیں۔ الفاظ بنانے کیلئے انہی کی مدد لی جاتی ہے۔ اس کھیل کو آپ جتنا کھیلیں گے، آپ کی معلومات میں اتنا زیادہ اضافہ ہوگا۔ اس سے آپ انگریزی کے نئے نئے الفاظ سیکھ سکیں گے نیز انگریزی کے مطالعہ کا شوق بھی پروان چڑھے گا۔ 
6/7

 اسکریبل ورڈ فائنڈر: یہ ایک بورڈ گیم ہے جس میں انگریزی کے حرف تہجی کے بلاکس ہوتے ہیں۔ الفاظ بنانے کیلئے انہی کی مدد لی جاتی ہے۔ اس کھیل کو آپ جتنا کھیلیں گے، آپ کی معلومات میں اتنا زیادہ اضافہ ہوگا۔ اس سے آپ انگریزی کے نئے نئے الفاظ سیکھ سکیں گے نیز انگریزی کے مطالعہ کا شوق بھی پروان چڑھے گا۔ 

X مونوپولی: اس کھیل کو پہلے ’بینکر‘ اور ’بیوپار‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اسے ۴؍ سے ۵؍ افراد مل کر کھیل سکتے ہیں۔ اس گیم میں ایک بڑا بورڈ ہوتا ہے جس پر مختلف علاقوں کے نام درج ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ کئی کارڈ ہوتے ہیں جن پر علاقوں کا نام، اس کی قیمت اور کرایہ درج ہوتا ہے۔ اس میں ایک کھلاڑی بینکر کا رول ادا کرتا ہے۔ پانسے کے ذریعے چال چلی جاتی ہے۔ آپ اپنی چال چلنے کے بعد جس علاقے پر پہنچیں گے اسے آپ پیسے دے کر خرید سکتے ہیں۔ اگر وہ علاقہ کوئی اور کھلاڑی خرید چکا ہے، اور آپ اس علاقے سے گزرتے ہیں تو آپ کو کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ اگر کوئی کھلاڑی خسارے میں ہے تو دیگر کھلاڑی پیسے سے وہ علاقہ خرید سکتے ہیں۔ اس کھیل میں آپ کو ٹیکس بھی ادا کرنا ہوتا ہے۔ تاہم، جو کھلاڑی سب سے زیادہ علاقہ خریدے گا وہ فاتح کہلائے گا۔ اس کھیل کے ذریعے آپ کا ریاضی بہتر ہوگا۔ اس کے علاوہ کاروبار کس طرح کیا جاتا ہے اس کے بارے میں بھی معلوم ہوگا۔
7/7

مونوپولی: اس کھیل کو پہلے ’بینکر‘ اور ’بیوپار‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اسے ۴؍ سے ۵؍ افراد مل کر کھیل سکتے ہیں۔ اس گیم میں ایک بڑا بورڈ ہوتا ہے جس پر مختلف علاقوں کے نام درج ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ کئی کارڈ ہوتے ہیں جن پر علاقوں کا نام، اس کی قیمت اور کرایہ درج ہوتا ہے۔ اس میں ایک کھلاڑی بینکر کا رول ادا کرتا ہے۔ پانسے کے ذریعے چال چلی جاتی ہے۔ آپ اپنی چال چلنے کے بعد جس علاقے پر پہنچیں گے اسے آپ پیسے دے کر خرید سکتے ہیں۔ اگر وہ علاقہ کوئی اور کھلاڑی خرید چکا ہے، اور آپ اس علاقے سے گزرتے ہیں تو آپ کو کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ اگر کوئی کھلاڑی خسارے میں ہے تو دیگر کھلاڑی پیسے سے وہ علاقہ خرید سکتے ہیں۔ اس کھیل میں آپ کو ٹیکس بھی ادا کرنا ہوتا ہے۔ تاہم، جو کھلاڑی سب سے زیادہ علاقہ خریدے گا وہ فاتح کہلائے گا۔ اس کھیل کے ذریعے آپ کا ریاضی بہتر ہوگا۔ اس کے علاوہ کاروبار کس طرح کیا جاتا ہے اس کے بارے میں بھی معلوم ہوگا۔

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK