اکثر طالب علم اپنے آپ کو تعلیم تک ہی محدود کردیتے ہیں لیکن انہیں جب بھی موقع ملے وہ کم از کم اِن ۱۰؍ صلاحیتوں کو سیکھنے کی کوشش کریں، یہ ان کیلئے مفید ثابت ہوں گی اورمستقبل میں بھی ان کیلئے کارآمد ثابت ہوں گی۔ تمام تصاویر: آئی این این، انسٹاگرام، ایکس، یوٹیوب۔
ٹائپنگ: دورِ حاضر میں ٹائپنگ کو ایک اہم صلاحیت خیال کیا جاتا ہے۔ اس لئے طلبہ انگریزی کے ساتھ اردو ٹائپنگ بھی سیکھیں۔ انٹرنیٹ پر ٹائپنگ کی کئی ویب سائٹس دستیاب ہیں۔
تیراکی: بیشتر طلبہ کا خیال ہے کہ سوئمنگ سیکھ کر کوئی فائدہ نہیں ہوگا لیکن ماہرین تیراکی کا شمار اہم صلاحیتوں میں کرتے ہیں۔ یہ ایک صحت مند سرگرمی بھی ہے۔
نقشہ پڑھنا: نقشہ اب ضرورت بن گیا ہے۔ ہر اسمارٹ فون میں میپ کا ایک ایپ ہوتا ہے۔ کسی نئی جگہ جانا ہو یا کوئی مقام تلاش کرنا ہو، صارف میپ ہی کا سہارا لیتا ہے۔
ای میل یا خطوط لکھنا: موجودہ دور میں ای میل، خطوط اور اپلی کیشن وقتاً فوقتاً لکھے جاتے ہیں۔ اس لئے ابھی سے اس جانب توجہ دیں تاکہ آپ بہتر طریقے سے ای میل اور اپلی کیشن وغیرہ لکھ سکیں۔
گفتگو کا سلیقہ: گفتگو کا سلیقہ ہر طالب علم میں ہونا چاہئے۔ کمیونکیشن اسکلز آج بہت ضروری ہیں۔ کم عمری ہی میں طریقۂ گفتگو سیکھیں اور اپنی اسکلز کو مستحکم کریں۔
سیلف ڈیفنس: سیلف ڈیفنس کی بنیادی تراکیب آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہئیں تاکہ ناگہانی صورت حال میں آپ اپنی حفاظت کرسکیں اور ضرورت پڑنے پر دوسروں کی بھی۔
ایمرجنسی ہیلپ: کسی ایمرجنسی کی صورتحال میں آپ کا ردعمل کیسا ہونا چاہئے؟ اگر کسی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اسے یہ مدد کہاں سے مل سکتی ہے۔
بیسنگ کوکنگ: کھانا بنانے کی بنیادی صلاحیت ہر شخص میں ہونی چاہئے۔ انڈا فرائی کرنا ہو یا چائے بنانا ہو، کچن کے چھوٹے موٹے کام ابتدائی عمر ہی سے کرنے چاہئیں۔
سائیکلنگ: صحت اور ماحولیات کے تحفظ کے لحاظ سے سائیکلنگ ایک اہم سرگرمی ہے۔ دن بھر میں کم از کم ۳۰؍ منٹ سائیکل چلانے سے انسان جسمانی طور پر مضبوط رہتا ہے۔
منصوبہ بندی: ایک اچھا طالب علم وہ ہوتا ہے جو منصوبہ بند طریقے سے اپنا ہر کام انجام دیتا ہے۔ پڑھائی ہو یا امتحانات، طالب علم کو پہلے ہی منصوبہ بندی کرلینی چاہئے۔