رڈیارڈ کپلنگ (Rudiyard Kipling) برطانوی ناول نگار، صحافی، مصنف اور شاعر تھے۔ ۳۰؍ دسمبر ۱۸۶۵ء کو ملبار ہل، ممبئی میں پیدا ہونے والے کپلنگ کا انتقال ۱۸؍ جنوری ۱۹۳۶ء کو ہوا تھا۔ انہوں نے اپنی تحریروں میں برطانوی ہندوستان کا خاکہ پیش کیا ہے۔ جانیے ان کے بارے میں دلچسپ اور غیر معروف حقائق۔ تمام تصاویر: آئی این این، انسٹاگرام، ایکس اور یوٹیوب
رڈیارڈ کپلنگ اپنی مشہور کتاب ’’دی جنگل بک‘‘ کیلئے جانے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ جنگل بک پر فلمیں بھی بنائی جاچکی ہیں۔
رڈیارڈ کپلنگ کی مشہور کہانی ’’دی مین ہو ووڈ بی دی کنگ‘‘ (۱۸۸۸ء) پر ۱۹۷۵ء میں فلم بنائی گئی تھی جس کی ہدایتکاری جان ہسٹن نے کی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۱۱؍ملین ڈالر کمائے تھے۔
ان کا نام برطانیہ کی مشہو رجھیل ’’رڈیارڈ‘‘ پر رکھا گیا تھا۔ یہ جھیل ۱۷۹۹ء میں بنائی گئی تھی۔
رڈیارڈ کپلنگ کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینےوالے مصنفوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے ۴۳؍ کتابیں لکھی تھیں جن میں ’’جسٹ سو اسٹوریز‘‘، ’’رکی ٹکی ٹیوی‘‘ اور ’’دی وہائٹ مین برڈن‘‘ قابل ذکر ہیں۔
ان کی مشہور نظموں میں ’’اِف‘‘،’’ دی گوڈز آف دی کاپی بک ہیڈنگس‘‘، ’’منڈالے‘‘اور ’’گنگا دین‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ ’’اِف‘‘ نصابی کتابوں میں شامل ہے۔
انہوں نے ’’دی پائینیر‘‘ الہ آباد اور ’’دی فرینڈ‘‘ نامی اخباروں میں بھی کام کیا۔ وہ اخباروں کیلئے مضامین لکھتے تھے۔
جے جے اسکول آف آرٹس، ممبئی کے کیمپس میں موجود ’’کپلنگ‘‘ بنگلہ رڈیارڈ کپلنگ سے موسوم ہے- ان کے والد جان لوک ووڈ کپلنگ اس کالج کے پہلے ڈین تھے۔
۱۹۰۲ء میں رڈیاڈ کپلنگ ایسٹ سکسیس، برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔ اس شہر سے متاثرہو کر انہوں نے ’’پکس آف پوکس ہل‘‘ اور ’’ریوارڈ اینڈ فیریز‘‘ نامی بچوں کی کتابیں تصنیف کی تھیں۔
رڈیارڈ کپلنگ نے ۱۹۸۲ء میں اپنے شعری مجموعے ’’دی لامینٹ آف دی بارڈر کیٹل تھیف‘‘ میں پہلی مرتبہ لفظ ’’گرینچ‘‘ کا استعمال کیا تھا۔ ’’گرینچ‘‘ایسے شخص کو کہتے ہیں جو دوسروں کا مزہ کرکرا کر دے۔