• Tue, 21 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عامر خان نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے قد کے متعلق عدم تحفظ کا شکار تھے

Updated: December 25, 2024, 6:09 PM IST | Mumbai

عامر خان نے اعتراف کیا کہ وہ انڈسٹری میں اپنے پہلے دنوں میںاپنے کم قد کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار تھے۔انہیں خوف تھا کہ کہیں مداح ان کے کم قد کی وجہ سے انہیں قبول کرنےسے انکار نہ کردیں۔ نانا پاٹیکر کی باتوں سےمتاثر ہوکر انہوں نے اپنی احساس کمتری کو اپنے حوصلے میں تبدیل کرلیا تھا۔

Aamir Khan with Nana Patekar. Photo: INN
عامر خان نانا پاٹیکر کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

عامر خان، جو بالی وود کے اہم اداکاروں میں سے ایک ہیں،نے حال ہی میں بتایاکہ انہوں نے انڈسٹری میں بطور نئے اداکار کن مشکلات کا سامنا کیا تھا۔عامرخان نے حال ہی میں اعتراف کیا کہ وہ انڈسٹری میں اپنے قد کے متعلق عدم تحفظ کا شکار تھے۔ عامرخان، جن کا قد ۵ء۵؍ انچ تھا، نے اعتراف کیا کہ ’’انڈسٹری میں اپنے آغاز کے دنوں میں وہ اپنے قدکے تعلق سے’’کم تری‘‘ کا شکار تھے۔ انہیں یہ خوف تھا کہ ان کے قد کی وجہ سے مداح انہیں قبول کریں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسد حکومت کے خاتمہ کے بعد ۲۵؍ ہزار سے زیادہ شامی ترکی سے شام لوٹے ہیں: ترکی وزیر

زی میوزک کمپنی یوٹیوب چینل پر نانا پاٹیکر کے ساتھ اپنے انٹریو میں انہوں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ ’’ہاں میں یہ محسوس کرتا تھا کہ لوگ مجھے میرے قد کی وجہ سے قبول نہیں کریں گے۔ یہ میرا خوف تھا۔ بعد میں مجھے محسوس ہوا کہ یہ سب چیزیں معنی نہیں رکھتیں۔لیکن اس وقت میں کمتری کا شکار تھا۔‘‘ عامر خان کو یہ خوف تھا کہ انہیں ان کے کم قد کی وجہ سے مداحوں کی جانب سے قبول نہیں کیا جائے گا۔ نانا پاٹیکر، جو اپنے راست بازمزاج کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، نے عامر خان کو یہ کہتے ہوئے تسلی دی تھی ’’میرے چہرے کو دیکھئے، اس چہرے کے ساتھ مزید ۵۰؍ سال کام کر سکتا ہوں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’بے بی جان‘‘ میں سلمان کے کیمیو والا حصہ آن لائن لیک، مداح ناراض

عامر خان نے بتایا کہ اس کے بعد کس طرح ان کی کمتری کس طرح ان کیلئے اہم چیز میں تبدیل ہوگئی جو ان کے کریئر میں اہم ثابت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جو چیزیں میرے لئے شروعات میں سردرد تھیں مجھے بعد میں محسوس ہوا کہ وہ چیزیں زندگی میں اہمیت کی حامل ہی نہیں ہوتیں۔ اہم یہ ہے کہ آپ اپنا کام کتنی ایمانداری سے کرتے ہیں اور اپنے کام کے ذریعے لوگوں کو کتنامتاثر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی چیز اہمیت کی حامل نہیں۔‘‘عامر خان نے اپنی فلم ’’تلاش‘‘ کے پروموشن کے درمیان یہ نشاندہی کی تھی۔ انہوں نے تبھی یہ بھی بتایاتھاکہ وہ کبھی ’’ٹینگو‘‘ (چھوٹے قد کا) کہلانے سے ڈرتے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’میرے ذہن میں تھا، مجھے ڈرتھا کہ لوگ بولیں گے یہ بڑا ’’ٹینگو‘‘ہے۔ اسی لئے یہ خوف تھا ۔ لیکن لوگوں کو میں پسند آیا۔‘‘عامر خان نے ۲۰۰۷ء کی اپنی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ سے یہ ثابت کیا تھا کہ وہ اداکاری کے میدان کیلئے قابل ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ اور ’’راجا ہندوستانی‘‘ ، ’’انداز اپنا اپنا‘‘ اور دیگر کامیاب فلمیں دی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK