• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نرگس فخری کی مشہور فلم ’راک اسٹار‘ کے۱۲؍ سال مکمل

Updated: November 13, 2023, 10:35 AM IST | Agency | Mumbai

ہدایت کار امتیاز علی،رنبیر کپوراور نرگس فخری کی اداکاری پر مبنی مشہور فلم ’راک اسٹار‘نے اپنے ۱۲؍سال مکمل کرلئے ہیں۔

Nargis Fakhri Photo: INN
نرگس فخری۔ تصویر : آئی این این

ہدایت کار امتیاز علی،رنبیر کپوراور نرگس فخری کی اداکاری پر مبنی مشہور فلم ’راک اسٹار‘نے اپنے ۱۲؍سال مکمل کرلئے ہیں۔ بہترین موسیقی اوربھرپور کہانی سے لبریز یہ فلم آج بھی دنیا بھر کے ناظرین کے دلوں میں ایک خصوصی حیثیت رکھتی ہے۔ فلم میں ہیر کا کردار ادا کرنے والی نرگس فخری نے اپنے تجربات بتاتے ہوئے کہا کہ `راک اسٹار کے ۱۲؍ سال پیچھے مڑ کر دیکھیں تو اس فلم کا دیرپا اثر حیرت انگیزہے۔ اس وقت میں اچھی ہندی نہیں بول سکتی تھی،اس کے باوجود چیلنج میری ترقی کا سفربن گیا۔ ہیرکے کردار ادائیگی گہرا تجربہ تھا۔ میں امتیاز علی کی بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھےاس خاص رول کے لئے منتخب کیا۔ یہ حقیقت کہ ناظرین  تاحال اس کہانی سے جڑ سکتےہیں، فلم کے بارے میں وہ کہتی ہیں۔ اس لازوال سفر کا حصہ بن کر خوشی ہوئی۔‘‘سالگرہ جشن کےعلاوہ نرگس فخری کے کئی پرکشش پروجیکٹ ہیں۔ ناظرین ان کی آنے والی ویب سیریز’ٹٹلوباز‘میں ان کا دیدار کرسکتے ہیں، جہاں وہ ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں اور دلکشی سے ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK