ہالی ووڈ کی فلم’’سلم ڈاگ ملینیئر‘‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے انیل کپور نے آج اپنے انسٹاگرام پر فلم کی کچھ تصویریں جاری کیں اور شوٹنگ اور آسکر کے دنوں کو یاد کیا۔
EPAPER
Updated: November 12, 2024, 8:27 PM IST | Mumbai
ہالی ووڈ کی فلم’’سلم ڈاگ ملینیئر‘‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے انیل کپور نے آج اپنے انسٹاگرام پر فلم کی کچھ تصویریں جاری کیں اور شوٹنگ اور آسکر کے دنوں کو یاد کیا۔
ڈینی بوئل کی فلم ’’سلم ڈاگ ملینیئر‘‘، جس میں دیو پٹیل اور فریڈا پنٹو نے اداکاری کی تھی، ۲۰۰۹ء میں اکیڈمی ایوارڈز پر راج کررہی تھی۔ اس نے بہترین فلم سمیت کل ۸؍ ایوارڈز جیتے تھے۔ اس فلم میں انیل کپور اور مرحوم عرفان خان بھی ہیں۔ شمالی امریکہ میں یہ فلم ۱۲؍ نومبر ۲۰۰۸ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ آج ’’سلم ڈاگ ملینیئر‘‘ کے ۱۶؍ سال مکمل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر انیل کپور نے ان قیمتی یادوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور سبھی کا شکریہ ادا کیا۔ انیل کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلم سے اپنی تصویروں کا ایک کولاج شیئر کیا۔
On the 12th of November, 16 years back, Slumdog Millionaire released in North America and spread like wild fire all over the planet... how time flies. This film keeps on giving, not only enriching my life with cherished relationships but also, in a rare way, continuing to provide… pic.twitter.com/3b1Fm1pLpq
— Anil Kapoor (@AnilKapoor) November 12, 2024
فلم میں، انہوں نے کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان پریم کمار کا کردار ادا کیا تھا۔ اپنے پوسٹ میں انیل کپور نے ڈائریکٹر ڈینی بوئل کے ساتھ آسکر تقریب کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ اپنے کیپشن میں، انہوں نے لکھا کہ وقت لفظی طور پر گزر چکا ہے۔ ۱۲؍ نومبر کو ۱۶؍ سال پہلے ’’سلم ڈاگ میلینئر‘‘ شمالی امریکہ میں ریلیز ہوئی اور جنگل کی آگ کی طرح پورے سیارے پر پھیل گئی، وقت کیسے اڑتا ہے۔ یہ فلم دینا جاری رکھتی ہے، نہ صرف میری زندگی کو پیارے رشتوں سے مالا مال کرتی ہے۔ آج کی دنیا میں، یہ کچھ خاص ہے۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’میں اس موقع اور ناقابل یقین لوگوں کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا جنہوں نے اسے ممکن بنایا، خاص طور پر ڈینی بوئل، پال اسمتھ اور کرسچن کولسن۔ واضح رہے کہ اس فلم کو ۲۳؍ جنوری ۲۰۰۹ء کو ہندوستان میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم کو ۱۰؍ اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔