ڈزنی نے مارویل سپر ہیروسیریز کی۲؍ نئی فلموں کی ریلیز کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے
EPAPER
Updated: July 29, 2022, 1:59 PM IST | Agency | New York
ڈزنی نے مارویل سپر ہیروسیریز کی۲؍ نئی فلموں کی ریلیز کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے
ڈزنی نے مارویل سپر ہیروسیریز کی۲؍ نئی فلموں کی ریلیز کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔ان فلموں کے نام’ ایوینجرز دی کینگ ڈائنسٹی‘ اور’ ایوینجرز سیکریٹ وارز‘ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مارول اسٹوڈیوزکی گزشتہ سال ریلیز ہونے والی مشہور فلم’ شان چی دی لیجنڈآف دی ٹین رنگز‘ کے ہدایتکار ڈیسٹن ڈینئل کریٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی مارول نئی فلم ’ایوینجرز دی کینگ ڈائنسٹی‘ اور’ایوینجرز سیکریٹ وارز‘ ۲۰۲۵ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلموں کے شائقین کی جانب سےمارویل اسٹوڈیو کی فلمیں بےحد پسند کی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ حالیہ برسوں میں ریکارڈ توڑ مارویل فلموں نے ہالی ووڈ اور عالمی باکس آفس پر غلبہ حاصل کیا ہے۔۲۰۱۹ءکی ’’ایوینجرز: اینڈگیم‘‘مارویل کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے جس نے۲ء۷۹؍ بلین ڈالر سے زیادہ کمائے اور شائقین میں بےحد مقبول ہوئی۔