فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ کو ۲۵ ؍ سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار رتیک روشن نے اپنے انسٹاگرام پر فلم میں۲۷؍ سال پہلے اپنی ادکاری کی تیاری سے متعلق ذاتی نوٹس شیئر کئے اوراُن دنوں کو یاد کیا۔
EPAPER
Updated: January 14, 2025, 8:28 PM IST | Mumbai
فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ کو ۲۵ ؍ سال مکمل ہوگئے ہیں ۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار رتیک روشن نے اپنے انسٹاگرام پر فلم میں۲۷؍ سال پہلے اپنی ادکاری کی تیاری سے متعلق ذاتی نوٹس شیئر کئے اوراُن دنوں کو یاد کیا۔
رتیک روشن نےبالی ووڈ میں ۱۴؍ جنوری ۲۰۰۰ء میں ریلیز ہوئی فلم ’’کہونا پیار ہے‘‘ سے اپنی اداکاری کے کرئیر کاآغاز کیا تھا۔ فلم کے ۲۵؍ سال مکمل ہونے پر رتیک روشن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ۲۷؍ سال پہلے اپنی اداکاری کی تیاری سے متعلق تیار کی گئی نوٹس کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے اپنی فلموں میں آنے سےپہلے ہونےوالی گھبراہٹ کو یاد کیا ساتھ ہی مداحوں سے ملنے والی محبت پر اظہار تشکر کیا۔
رتیک روشن نے انسٹاگرام پر اپنے ہاتھوں سے لکھے ہوئے نوٹس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ۲۷؍ سال پہلے کے میرے نوٹس۔ اپنی پہلی فلم ’کہو نا پیارہے‘ میں اداکار بننے کی تیاری۔ مجھے یاد ہے کہ میں کس طرح نروس تھا۔ اب بھی جب میں فلم شروع کرتا ہوں۔ مجھے یہ شیئر کرتے ہوئے شرمندگی ہوگی ، لیکن ۲۵؍ سال بعد اس انڈسٹری میں رہتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ میں اسے سنبھا ل لوں گا۔تب سے اب تک ، کیا بدلا ہے ؟ میں ان صفحات کو دیکھتا ہوں تو مجھےمحسوس ہوتا ہے کچھ بھی نہیں بدلا۔ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ’’کہو نا پیار ہے‘‘ کی ۲۵؍ ویں سالگرہ پر صر ف ایک چیز جس کا میں جشن منانا چاہتا ہوں وہ میری کھردری کتاب میں لکھی ہوئی تحریریں ہیں۔صرف ایک چیز جس کے بارے میں مجھے راحت ملی ہے وہ ہے عاجزی کا ثبوت۔
کہونا پیار ہے
جنوری ۲۰۰۰ء میںریلیز ہوئی اس فلم کے ہدایتکار راکیش روشن تھے۔ رتیک روشن اور امیشا پٹیل نے اس فلم سے بالی ووڈ میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا۔ فلم میں رتیک کے ڈبل رول ، خوبصورت انداز اوربہترین رقص نے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا جس کی وجہ سے فلم بلاک بلاسٹر ثابت ہوئی ۔فلم، جو رومانس، ڈراما اور بہترین ایکشن کا امتزاج تھی، میں معاون کاسٹ کے طور پرانوپم کھیر، فریدہ جلال، ستیش شاہ، موہینش بہل ، دلیپ تاہل، آشیش ودیارتھی اور ورجیش ہرجی شامل تھے۔اس فلم کے نغمے ’چاند ستارے‘‘، ’’نہ تم جانوں نہ ہم‘‘، ’’پیار کی کشتی میں‘‘اور ’’ایک پل کا جینا‘‘ آج بھی مداحوں کے پسندیدہ ہیں۔