Updated: September 23, 2024, 8:07 PM IST
| Mumbai
ریلیز کے ۳۹؍ ویں دن ’’استری ۲‘‘ نے وہ سنگ میل عبور کرلیا جو آج تک کسی ہندی فلم (ہندی زبان میں) نے نہیں کیا ہے۔ ۶۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے والی ’’استری ۲‘‘ پہلی فلم بن گئی ہے۔ البتہ قومی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم اب بھی شاہ رخ خان کی ’’جوان‘‘ ہی ہے۔
امر کوشک کی ہارر کامیڈی فلم ’’استری۲‘‘ نے گھریلو باکس آفس پر ناقابل تصور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔متوسط بجٹ والی یہ فلم اب تک کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے اور ملکی باکس آفس پر ۶۰۰؍ کروڑ کابزنس کرنے والی دوسری ہندی فلم بن گئی ہے۔ ۲۰؍ ستمور ۲۰۲۴ء کو سنیما ڈے کی مدد سے اس نے اپنے چھٹے ویک اینڈ میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔ ترن آدرش نے لکھا کہ ۳۹؍ دنوں میں ’’استری ۲‘‘ نے ۲۲ء۶۰۴؍ کروڑ روپے کمائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال شاہ رخ خان کی میگا بلاک بسٹر فلم ’’جوان‘‘ اپنے ہندی ورژن میں ۵۸۴؍ کروڑ اور ڈب شدہ تمل اور تیلگو ورژن سمیت ۶۴۳؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ شاہ رخ خان کی فلم ’’جوان‘‘ قومی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ تاہم، اگر صرف ہندی ورژن کو مد نظر رکھیں تو ’’استری۲‘‘ نمبر ون فلم بن گئی ہے۔