آئیڈیا ممبئی کے تحت مجیب خان کی ہدایت کاری میں’آداب میں پریم چند ہوں‘ کے ۶۷۵؍ ویں ہفتے میںمنشی پریم چند کی لکھی ۲؍ کہانیوں کو بروزاتوار ۱۴؍ مئی کو شام ساڑھے ۷؍بجے شکنتلم اسٹوڈیو اندھیری میں پیش کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: May 13, 2023, 11:00 AM IST | Mumbai
آئیڈیا ممبئی کے تحت مجیب خان کی ہدایت کاری میں’آداب میں پریم چند ہوں‘ کے ۶۷۵؍ ویں ہفتے میںمنشی پریم چند کی لکھی ۲؍ کہانیوں کو بروزاتوار ۱۴؍ مئی کو شام ساڑھے ۷؍بجے شکنتلم اسٹوڈیو اندھیری میں پیش کیا جائے گا۔
آئیڈیا ممبئی کے تحت مجیب خان کی ہدایت کاری میں’آداب میں پریم چند ہوں‘ کے ۶۷۵؍ ویں ہفتے میںمنشی پریم چند کی لکھی ۲؍ کہانیوں کو بروزاتوار ۱۴؍ مئی کو شام ساڑھے ۷؍بجے شکنتلم اسٹوڈیو اندھیری میں پیش کیا جائے گا۔
منشی پریم چند کےادب سے’آئیڈیا‘کا۱۸؍ برسوں کاساتھ ہے۔جب سریز’آداب میں پریم چند ہوں‘ شروع ہوئی تھی تو کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیںتھا کہ یہ سیریزاتنے عروج تک پہنچےگی۔اس ہفتہ اس سیریز کا۶۷۵؍واں ہفتہ مکمل ہوگا۔اس کے تحتمنشی جی کی۲؍ اہم کہانیوں کو ڈرامے کے طور پر پیش کیا جائے گا جس می پانی جیسے اہم موضوع پر’ٹھاکر کا کنواں‘ اوراولادکی ماں باپ سے بے اعتنائی پر ڈراما ’بیٹی کا دھن‘ شامل ہیں۔حالانکہ یہدونوں کہانیاں ۱۰۰؍سال پہلے لکھی گئی ہیںلیکن انہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ آج ہی کے موضوعات ہیں۔
ٹھاکرکاکنواںایک ایسے کسان کی کہانی ہے جسےپینےکیلئےصاف پانی بھی میسر نہیں۔اسکی بیوی بہت جتن کرنےکےباوجودصاف پانی کا انتظام نہیں کر پاتی جبکہ گاؤں میں۲؍کنویں ہیں مگر وہ دونوں ہی اونچی ذات والوں کےہیں اور نہایت ہی مجبوری کے عالم میں اسے زہریلا پانی پینا پڑتا ہے جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہوجاتی ہے۔
بیٹی کا دھن ایک معمرشخص سکھو چودھری کی کہانی ہےجس نےساری عمر اپنے بچوں کیلئے ہی تگ ودو کی لیکن جب اس پر برا وقت آن پڑا تو بچوں نے اس سےآنکھیں پھیر لیں،تب اس کی بیٹی گنگا جلی آگے آئی اور اس نےاپنے زیورات کا نذرانہ اپنے والد کی خدمت میںپیش کیا۔لیکن جس برادری سے یہ خاندان جڑا ہوا ہے اس میںبیٹی کے سسرالی کنویں کا ایک گھونٹ پانی بھی حرام ہے۔ لیکن مجبوریوں پر کس کا بس چلتا ہے آخر بہت دل کو مسوس کر چودھری گاؤں کےساہوکارجھکڑ شاہ کے پاس پہنچتاہےاور بیٹی کے زیورکے بدلے میں کچھ رقم کا مطالبہ کرتا ہے لیکن وہ ساہوکارکو اس شخص کے گھر کےحالات پتہ ہوتے ہیں اس لئےوہ زیور نہیں لیتا اور جتنے روپیوں کی اسے ضرورت ہوتی ہےاسے دے کر اسے مصیبت سے آزاد کراتاہے۔ آدھے گھنٹے کا یہ ڈرامہ بہت سے مراحل طے کرتا ہوااپنے کلا ئمیکس تک پہنچتاہے۔ دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں
9821044429