• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان، بہترین فلم شرمیلا ٹیگور کی ’’گل مہر‘‘

Updated: August 16, 2024, 7:03 PM IST | Mumbai

آج ۷۰؍ ویں نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان ہوا جس میں ملک بھر سے مختلف زبانوں کی فلموں کو ایوارڈ تفویض کئے گئے ہیں۔ اکتوبر ۲۰۲۴ء میں صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے ساتھ نیشنل فلم ایوارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۲۲ء اور ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہونے والی ہندوستانی فلموں کیلئے ۲۰۲۴ء کے نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست
بہترین فیچر فلم: آتم (ملیالم)
بہترین تفریحی فلم: کنٹارا (کنڑ)
بہترین ہدایتکار:  سورج آر بڑجاتیہ ( فلم: اونچائی)
بہترین تیلگو فلم: کارتیکیا۲
بہترین تمل فلم:  پونیئن سیلون۔ ون (پی ایس وَن) 
بہترین ملیالم فلم:  سعودی ویلکا
بہترین کنڑ فلم: کی جے ایف۔۲
بہترین ہندی فلم: گل مہر 
بہترین اداکار:  رشبھ شیٹی (فلم: کنٹارا)
بہترین اداکارہ: نتھیا مینن (فلم: تھروچترمبلم) اور مانسی پاریکھ (فلم: کچھ ایکسپریس)
بہترین معاون اداکار:  پون راج ملہوترا (فلم: فوجا)
بہترین معاون اداکارہ:  نینا گپتا (فلم: اونچائی)
بہترین گلوکارہ: بامبے جے شری (چایوم وائل، فلم: سعودی ویلکا )
بہترین گلوکار: اریجیت سنگھ (کیسریا، فلم: برہماستر) 
بہترین ایکشن ڈائریکشن: انباریو (فلم: کی جی ایف۔۲) 
بہترین کوریوگرافی: جانی ماسٹر، ستیش کرشنن (میگھم کروکاتھن، فلم: تیروچترمبلم)
بہترین بیک گراؤنڈ موسیقی: اے آر رحمان (فلم: پی ایس وَن) 
بہترین موسیقار: پریتم (فلم: برہماستر) 
بہترین نغمہ: نوشاد سردار خان (فلم: فوجا)
بہترین ایڈیٹنگ: مہیش بھوانیند (فلم: آتم)
بہترین ساؤنڈ ڈیزائن: آنند کے (فلم: پی ایس وَن) 
بہترین اسکرین پلے رائٹر: آنند ایکرشی (فلم: آتم)
بہترین مکالمہ نگار: ارپیتا مکھرجی، راہل وی چٹیلا (فلم: گل مہر)
بہترین سنیماٹوگرافی:  روی ورمن (فلم: پی ایس وَن) 
بہترین پروڈکشن ڈیزائن: آنندا ادھیا (فلم: اپراجیٹو)
بہترین میک اپ: سومناتھ کنڈو (فلم: اپراجیٹو)
بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر: نکی جوشی (فلم: کچھ ایکسپریس)
بہترین چائلڈ آرٹسٹ: سریپتھ (فلم: ملکپورم، ملیالم)
بہترین وی ایف ایکس: برہماستر 
خصوصی ایوارڈ: منوج باجپائی (فلم: گل مہر) اور میوزک ڈائریکٹر سنجے سلیل چودھری (فلم: کدھیکان، ملیالم)

ایوارڈز کا اعلان فیچر فلم جیوری کے چیئرپرسن، فلم ساز راہل رویل نے کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK