• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ کے۹؍ اداکار جو حال ہی میں کامیاب کاروباری بن گئے

Updated: July 15, 2022, 12:54 PM IST | Agency | Mumbai

اداکاروں کو ان میں موجود متعدد صلاحیتوں کیلئے جانا جاتا ہے۔ بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنے سے لے کر اپنا کاروبار شروع کرنے تک، ان اداکاروں نے اپنی دولت کو بڑھانے کے لئے سب کچھ کیا ہے۔

Richa Chadha and Ali Fazal. Picture:INN
رچا چڈھا اور علی فضل۔ تصویر: آئی این این

اداکاروں کو ان میں موجود متعدد صلاحیتوں کیلئے جانا جاتا ہے۔ بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنے سے لے کر اپنا کاروبار شروع کرنے تک، ان اداکاروں نے اپنی دولت کو بڑھانے کے لئے سب کچھ کیا ہے۔ ہم آپ کے لئے بالی ووڈکی ایسی ۹؍ مشہور شخصیات لے کر آئے ہیں جنہوں نے سنیما سے آگے بھی  شہرت حاصل کی ہے۔
  سونو سود:اس سال فلم انڈسٹری کے پرجوش سپر مین، سونو سود نے تمام ضرورتمندوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کیلئے ایک اور پہل کی ہے۔ `کیور انڈیا  نامی پہل ایک ہیلپ لائن نمبر ہے جو اصل میں کیٹو او آرجی  ایشیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اور بھروسہ مند کراؤڈ فنڈنگ ​​پلیٹ فارم کے ذریعے تیار کی گئی ہے جس کا مقصد بچہ مریضوں کو طبی دیکھ بھال اور علاج میں مدد کرنا ہے۔
  رچا چڈھا اور علی فضل:بالی ووڈ کے سب سے مشہور اور کامیاب جوڑوں میں سے ایک علی فضل اور رِچا چڈھا نے گزشتہ سال اپنا پروڈکشن ہاؤس پش بٹنز شروع کیا۔ بحیثیت پروڈیوسر ان کی پہلی فلم `’گرلز وِل بی گرلز‘  ہوگی۔ یہ بین الاقوامی فلم مارکیٹ میں سب کی توجہ مبذول کر رہی ہے۔ رِچا، علی فضل اور ہدایتکار شوچی طلاتی کے ساتھ مل کر ان خواتین کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا انکیوبیشن پروگرام ترتیب دے رہی ہیں جو فلم انڈسٹری میں بطور گیفرز اور سنیماٹوگرافر کام کرنے کی امید رکھتی ہیں۔ `انڈر کرنٹ لیب  کے نام سے یہ پروگرام وومن ان فلم اینڈٹیلی ویژن اسوسی ایشن، انڈیا اور `لائٹ این لائٹ  کے درمیان مشترکہ شراکت داری ہے۔
      شیفالی شاہ  : شیفالی شاہ کو سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے جانتے ہیں کہ وہ اپنے رشتہ داروں اور سماجی حلقوں کو کھانا پکانا اور کھلانا پسند کرتی ہیں۔ اس لئے  جب انہوںنے۲۰۲۱ء میں ہاسپٹیلیٹی  کاکام  شروع کرنے پر غور کیا تو انہوں نے  ایک پیسہ خرچ کئے بغیر کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے احمد آباد میں `جلسہ کا جنم ہوا۔ یہ منصوبہ شیفالی شاہ کے لئے انتہائی کامیاب ثابت ہو رہا ہے اور اب ان کے لئے  ایک سائیڈ بزنس سے زیادہ کی حیثیت رکھتا ہے۔
  سنی لیونی:انٹرنیٹ کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت، سنی لیونی نے بھی۲۰۲۱ءمیںاین ایف ٹی میں مارکیٹ پلیس  کے ساتھ انٹرپرینیورشپ میں اپنی قسمت آزمائی ہے۔ ان کا نیا سائیڈ بزنس بہت اچھا چل رہا ہے جو صرف یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ واقعی کثیر صلاحیت کی مالک ہیں اور اداکاری کے ساتھ ساتھ کاروبار میں بھی ترقی کرسکتی ہیں۔ 
 رکول  پریت سنگھ:پنجابی اور جنوبی ہند کے سنیما میں  بے پناہ مقبولیت  کے بعد رکول  ہندی فلم انڈسٹری میں بھی اچھا کام کررہی ہیںلیکن آپ سب جانتے ہیں کہ پچھلے سال رکول نے بھی کاروبار میں قسمت آزمائی  ہے۔ انہوں نے اپنے بھائی امن پریت سنگھ کے ساتھ `اسٹارنگ یو کے نام سے ایپ جاری کیاہے جو جدوجہد کرنے والے اداکاروں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے  اس کے ساتھ ہی وہ ان نوجوانوں کو ملازمت بھی فراہم کرتی ہے۔
  ملائکہ اروڑہ:ملائیکہ اروڑہ نے۲۰۲۱ء میں ` اپنی  ڈلیوری اونلی فوڈ سروس شروع کی تھی۔ انہیں لاک ڈاؤن  کے دوران یہ کاروبار کرنے کا خیال آیاتھا اورانہوںنے اس پر اتنی ہی تیزی سے کام کیا۔ خوش قسمتی سے  اس دن سے یہ  اسٹارٹ اپ کمپنی نے  ترقی کی ہے اور آج بھی اچھا کام کررہی ہے۔  ملائکہ کی ٹیم مسلسل ترقی کررہی ہے۔ 
   ابھیشیک بنرجی: ابھیشیک بنرجی نے او ٹی ٹی شوز اور فلموں میں چھوٹے لیکن اہم کرداروں میں کام کرکے توجہ حاصل کر کے  پہچان بنائی ہے۔ حال ہی میں شویتاب سنگھ کے ساتھ مل کر  اپنے پروڈکشن ہاؤس `فریکس کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد جدوجہد کرنے والے فنکاروں کو اداکاری کے شعبے میں کام کرنے کا بہتر موقع فراہم کرنا ہے۔ ابھیشیک کی یہ کوشش کامیاب رہی ہے۔ 
  دپیکا پڈوکون:بالی ووڈکی کوئین کہی جانے والی دپیکا پڈوکون ۲۰۲۲ء میں اپنا لائف اسٹائل برانڈ لانچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بالوں اور جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات سے شروع کرتے ہوئے، ان کی کمپنی کیمیکلز مزین مصنوعات کے استعمال کے بجائے فطری  علاج پر توجہ دے گی۔  
 عالیہ بھٹ:لگتا ہے عالیہ بھٹ نے بھی کاروبار میں مہارت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں  آئی آئی ٹی، کانپور کی کمپنی پھول ڈام کوم  میں اپنی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمپنی پھولوں کے فضلے کو چارکول سے پاک لگژری اگربتی مصنوعات اور دیگر صحت مند مصنوعات میں تبدیل کرتی  ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK