؍ ۵۳؍ ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اپنے ایشین پریمیر کے بعد، انیرودھ رائے چودھری کی ہدایتکاری میں بننے والی `’لوسٹ‘ زی ۵؍پر آرہی ہے۔
EPAPER
Updated: November 30, 2022, 12:19 PM IST | Agency | Mumbai
؍ ۵۳؍ ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اپنے ایشین پریمیر کے بعد، انیرودھ رائے چودھری کی ہدایتکاری میں بننے والی `’لوسٹ‘ زی ۵؍پر آرہی ہے۔
؍ ۵۳؍ ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اپنے ایشین پریمیر کے بعد، انیرودھ رائے چودھری کی ہدایتکاری میں بننے والی `’لوسٹ‘ زی ۵؍پر آرہی ہے۔ زی ۵؍ ہندوستان کے سب سے بڑے ہوم ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے اس سے قبل بہت سے اہم پروجیکٹ فلمی شائقین کےسامنے پیش کئے تھے اوراب انتہائی اہم پروجیکٹ ’لوسٹ‘ پیش کررہا ہے جس میں یامی گوتم نے اداکاری کی ہے اور اس کی ہدایتکاری انیرودھ رائے چودھری نے کی ہے۔ `لوسٹ کافلم فیسٹیول میں ایشین پریمیر ہوا جہاں اسے زبردست رسپانس ملا اور اب اس فلم کا بہت انتظار کیا جا رہا ہے، جلد ہی زی ۵؍ پر اس کا پریمیر ہوگا۔یامی گوتم کی یہ فلم ریلیز ہونے والی ہے۔یامی کا جنم دن ۲۸؍ نومبر کو تھا اور اس موقع پر زی ۵؍ نے اسے ریلیز کرنے کا اعلان کیاتھا۔ حقیقی واقعات سے متاثر ہو کربنائی گئی اس فلم میں `گمشدہ ایک روشن خیال نوجوان کرائم رپورٹر کی کہانی ہے جو تھیٹر کے ایک نوجوان کارکن کی اچانک گمشدگی کے پیچھے سچ کی تلاش میں نکلتی ہے۔