سونو سود کورونا میں ہزاروں لوگوں کی مدد کر کے مسیحا بن گئے۔
EPAPER
Updated: February 21, 2023, 12:50 PM IST | Mumbai
سونو سود کورونا میں ہزاروں لوگوں کی مدد کر کے مسیحا بن گئے۔
سونو سود کورونا میں ہزاروں لوگوں کی مدد کر کے مسیحا بن گئے۔ اس نیک کام کے لیے انہیں کئی ذرائع سےاعزازسےبھی نوازا گیا ہے جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ایک بڑی سی کھانے کی تھالی کو ان سے منسوب کیا گیا ہے۔حال ہی میں انہوںنےایک تصویرپوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک بڑی پلیٹ کے پاس کھڑے نظر آ رہے ہیں۔یہ تھالی اتنی بڑی ہے کہ۲۰؍افراد سیر ہوکر کھاسکتےہیں۔خاص بات یہ ہے کہ یہ پلیٹ سونو سود سے منسوب کی گئی ہے۔تصویر شیئرکرتےہوئے سونو نے لکھا ہے کہ ملک کی سب سےبڑی پلیٹ کو سبزی خور آدمی کے نام پر دیکھنا واقعی حیرت انگیز ہے۔
سونو سود کے نام پر اتنی بڑی پلیٹ بنانے والے ہوٹل کانام جسمت جیل منڈی ہے۔یہ ہوٹل حیدرآباد میںہے۔ہوٹل کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل نے سونو سودکے اعزاز میں لکھا،’’سر... آپ کا دل سب سے بڑاہے۔ہم اس تھالی کا آپ سے بہتر نام نہیں مل سکتا تھا۔حیدرآباد آنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ، ہم سب بہت خوش ہیں کہ آپ یہاں ہمارے درمیان ہیں۔سونو سودنےاس دیوہیکل پلیٹ کے ساتھ ایک تصویرپوسٹ کی ہے۔ہوٹل کے ملازمین اور دیگر گاہک ان کے اردگرد نظر آرہےہیں۔سونو نے تصویر کےساتھ لکھا، `ہندوستان کی سب سے بڑی پلیٹ اب میرے نام پرہے۔ ایک سبزی خور آدمی جو بہت کم کھانا کھاتا ہے، اس کے نام پر اتنی بڑی پلیٹ ہونا بڑی بات ہے۔وہ بھی ایسی پلیٹ جس میں ایک وقت میں۲۰؍لوگ کھانا کھا سکتے ہیں۔ بہت بہت شکریہ سونو نے اس کیپشن کے ساتھ ریستوران کو بھی ٹیگ کیا ہے۔