رنویر سنگھ اپنی آنے والی فلم ’دھرندھر‘کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں فلم کے سیٹ سےکچھ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئے ہیں۔ ان تصاویرمیں رنویر ایک نئے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 03, 2025, 11:56 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
رنویر سنگھ اپنی آنے والی فلم ’دھرندھر‘کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں فلم کے سیٹ سےکچھ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئے ہیں۔ ان تصاویرمیں رنویر ایک نئے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔
رنویر سنگھ اپنی آنے والی فلم ’دھرندھر‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں فلم کے سیٹ سےکچھ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئے ہیں۔ ان تصاویرمیں رنویر ایک نئے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ اداکار کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکار نے رنبیر کی فلم اینیمل کے سین اور ان کے لک کو کاپی کیا ہے۔ رنویر سنگھ کی فلم ’دھرندھر‘سے ان کا لک سامنے آگیا ہے۔ شائقین اس روپ کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ اداکار کو پہلے اس طرح کے روپ میں نہیں دیکھا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں رنویر پگڑی اور سوٹ پینٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران اداکار کے چہرے پر چوٹ کے نشانات بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
دوسری وائرل تصویر میں رنویر سنگھ لمبے بالوں، ڈاڑھی اور مونچھوں کے ساتھ کرتا پاجامہ پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس روپ کو دیکھنے کےبعد سوشل میڈیا پر لوگ مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اداکار کا موازنہ فلم اینیمل میں رنبیر کپور کے لک سے کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلم اینیمل کے مناظر بھی چوری کیے گئے ہیں۔ بہت سے لوگ رنویر کے پگڑی کے انداز کا فلم لال سنگھ چڈھا میں عامر کے لک سے موازنہ بھی کر رہے ہیں۔