امریکی ٹی وی چینل ’سی ڈبلیو‘ کی بیٹ وومن سیریز کا دوسرا سیزن جلد ایک نئی اور پہلی سیاہ فام مرکزی کردار کے ساتھ ریلیز ہونے والا ہےجس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے
EPAPER
Updated: October 29, 2020, 10:03 AM IST | Agency | Mumbai
امریکی ٹی وی چینل ’سی ڈبلیو‘ کی بیٹ وومن سیریز کا دوسرا سیزن جلد ایک نئی اور پہلی سیاہ فام مرکزی کردار کے ساتھ ریلیز ہونے والا ہےجس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے
امریکی ٹی وی چینل ’سی ڈبلیو‘ کی بیٹ وومن سیریز کا دوسرا سیزن جلد ایک نئی اور پہلی سیاہ فام مرکزی کردار کے ساتھ ریلیز ہونے والا ہےجس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔شو میں جاویشیا لیسلی، ریان وائلڈر المعروف بیٹ وومن کا کردار ادا کریں گی جو ڈی سی فیملی میں نیا اضافہ ہیں۔جرمنی میں پیدا ہونے والی اداکارہ جاویشیا لیسلی نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں بتایا کہ وہ رواں ماہ ڈی سی کامکس میں اپنا ڈیبیو کریں گی۔بطور بیٹ وومن ان کا کردار اپنی نوعیت کا پہلا کردار ہے جسے ایک سیاہ فام خاتون ادا کر رہی ہیں اور اسے بیٹ وومن کاسٹیومز کی آفیشل ڈیزائنر مایا مانی نے ری ڈیزائن کیا ہے۔جاویشیا لیسلی نے کہا میں نے محسوس کیا کہ یہ اہم تھا کہ لوگ تصویر سے ہی بتاسکتے ہیں کہ فارم فٹنگ اور خوبصورت گھنگھریالے بالوں والی بیٹ وومن ایک سیاہ فام لڑکی ہے اور ہم نے یقینی طور پر ایسا کیا۔ایگزیکٹیو پروڈیوسر کیرولین ڈرائز نے کہا کہ بیٹ سوٹ ریان وائلڈر کے کردار سے منسوب اہمیت کو بیان کرتا ہے، انہیں اس کی طاقت کا احساس اور یہ کیسے گوتھم شہر (بیٹ مین کے فرضی شہر) میں سب کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔سیزن ۲؍کے ابتدائی مراحل میں وہ کیٹ کین کا کاسٹیوم پہنیں گی جس کے بعد وہ اپنے رول کو مکمل طور پر قبول کرنے کے بعد بیٹ وومن کے طور پر نظر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس تصور کو ری ڈیزائن کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ایک طاقتور اور مضبوط کردار کی ترجمانی کرتا ہے۔کاسٹیوم کے رنگوں کو مختلف پروٹائپس اور ٹرائلز کے بعد حتمی شکل دی گئی اور جاویشیا لیسلی کے مطابق اس چیز نے انہیں متاثر بھی کیا۔ کیرولین ڈرائز نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ریان، اپنی بیٹ وومن بن رہی ہے۔