• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دبنگ اسٹار سلمان خان کے ایک ہم شکل کا ویڈیو وائرل 

Updated: May 21, 2022, 1:04 PM IST | Agency | Mumbai

سپر اسٹار سلمان خان کے ایک اور ہمشکل نوجوان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے

Salman Khan.Picture:INN
سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

سپر اسٹار سلمان خان کے ایک اور ہمشکل نوجوان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اسے ’دبنگ اسٹائل‘ میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق سلمان خان کا ہمشکل ہونے کی وجہ سے شادی کی تقریب میں مذکورہ نوجوان بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا، اس موقع پر ہمشکل شہری بالکل سلو بھائی کے انداز میں گاڑی سے اترا اور ہال کی طرف بڑھ کر انٹری کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ نوجوان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگیا جس پر مداحوں کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک صارف نے لکھا یہ تو بالکل سلمان خان کی طرح ہے۔ ہمشکل شہری کو دبنگ خان کی کاپی کرتا دیکھ کر سلمان خان کے مداح بھی حیران رہ گئے، کئی پرستاروں نے ہنسی کا ایموجی بھی شیئر کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK