• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’اے ویڈنگ اسٹوری‘ ریلیز، عامر خان نے شوبھو شیکھر بھٹاچاریہ کو نیک خواہشات پیش کیں

Updated: August 30, 2024, 7:09 PM IST | Mumbai

معروف ہدایتکار ابھینو پاریک کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’اے ویڈنگ اسٹوری‘‘ آج سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔عامر خان نے فلم کے پروڈیوسر شوبھو شیکھر بھٹاچاریہ اور فلم کی ٹیم کو نیک خواہشات پیش کیں۔

A Wedding Story poster. Photo: INN
اے ویڈنگ اسٹوری کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

معروف فلم ہدایتکارابھینو پاریک کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’اے ویڈینگ اسٹوری‘‘ آج سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ ویبھو تتواوادی اور مکتی موہن نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ مداحوں کو بے صبری سے اس فلم کا انتظار تھا۔
معروف اداکار عامر خان نے فلم کی ٹیم اور پروڈیوسر شوبھو شیکھر بھٹاچاریہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ عامر خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر فلم کے پروڈیوسر شوبھو شیکھر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ڈیئر شوبھو، آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو ۳۰؍ اگست کو فلم ’’اے ویڈنگ اسٹوری‘‘ کی ریلیز کیلئے نیک خواہشات۔‘‘

خیال رہے کہ یہ فلم ایک خوشحال شادی کے اطراف گھومتی ہے جو جلد ہی ایک خوفناک خواب میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ فلم کی کہانی حقیقی حقائق اور واقعات پر مبنی ہے۔ فلم میں مکتی موہن، ویبھوتتوادی، مونیکا چودھری، اکشے آنند اور نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض ابھینو پاریک نے انجام دیئے ہیں جبکہ اسے ونئے ریڈی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی اسکرپٹ شوبھو شیکھر بھٹاچاریہ نے لکھی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK