• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ کے نوجوان اداکارجنہوں نے بحیثیت گلوکار بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا

Updated: June 30, 2022, 1:02 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستانی فلمی صنعت کے آغاز کے بعد سے بہت سے اداکاروں نے فلمسازی کے کئی شعبوں میں مہارت حاصل کی ہے۔ بہت سے اداکار ایسے بھی ہیں جو نہ صرف اچھے اداکارتھے بلکہ انہیں وراثت میں اچھی صلاحیت بھی ملی ہے

Tiger Shroff.Picture:INN
ٹائیگرشروف ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی فلمی صنعت کے آغاز کے بعد سے بہت سے اداکاروں نے فلمسازی کے کئی شعبوں میں مہارت حاصل کی ہے۔ بہت سے اداکار ایسے بھی ہیں جو نہ صرف اچھے اداکارتھے بلکہ انہیں وراثت میں اچھی صلاحیت بھی ملی ہے جیسے لکھنا، فلمسازی، ہدایتکاری، ایڈیٹنگ اور گلوکاری۔ انڈسٹری میں ملٹی ٹیلنٹیڈ افراد کی کمی نہیں ہے۔ آئیے بالی ووڈ کے چند نوجوان اداکاروں پر نظر ڈالتے ہیں جو نہ صرف باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ انہوں نے ایک اچھے گلوکار کے طور پر اپنی صلاحیت بھی ثابت کی ہے۔  اپارشکتی کھرانہ:ورسٹائل اداکار اپارشکتی کھرانہ نہ صرف ایک اچھے  اداکارہیں بلکہ وہ اپنی مسحور کن آواز سے سماں باندھ دیتے ہیں۔ نوجوان اداکار نے کم عمری میں گانا شروع کیا تھالیکن پیشہ ورانہ طور پر فلم ’وکی ڈونر‘ کے   ۲۰۱۶ءکے ہٹ گانے ’ ایک واری۔۔‘ سے موسیقی کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنے بڑے بھائی آیوشمان کھرانہ کے ساتھ شریک گلوکاری کی۔ اس کے بعد سے اداکارنے کئی ہٹ میوزک سنگلز اور کور گانے جاری کئے ہیں۔ رِچا چڈھا :ورسٹائل اداکارہ رِچا چڈھا نے گینگز آف واسع پور ، مسان اور فُکرے جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کی مہارت ثابت کرنے کے بعدانہوں نے   دکھادیا کہ  وہ  اپنی صلاحیتوں کو اگلے درجے تک پہنچا سکتی ہیں۔وہ اچھا گاتی بھی ہیں۔ اداکارہ نے ۲۰۱۸ء میں پنجابی ٹریک `’گوانڈین  ڈاکٹر س زیوس ‘ کے البم ` سےآغاز کیاتھا۔ یہ گانا میوزک کے چاہنے والوں نے بہت پسند کیا۔   آیوشمان کھرانہ:آیوشمان کھرانہ بالی ووڈ میں موجودہ دور کے سب سے زیادہ شہرت پانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ ملٹی ٹیلنٹیڈ اداکارنے ایک کے بعد ایک فلموں سے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا ہے اور آج بھی مختلف کردار نبھارہے ہیں۔ آیوشمان نے بطور گلوکار اور اداکار فلم’وکی ڈونر‘سے آغاز کیا ، اس کے بعد سے اداکار اپنے گانے خود گاتے رہے ہیں اور انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی اپارشکتی کی طرح کچھ میوزک سنگلز بھی کئے ہیں۔ سوناکشی سنہا:ایک شاندار اداکارہ ہونے کے علاوہ بالی ووڈکی حقیقی سونا بھی خوبصورت آواز سے مالا مال ہیں۔ اداکارہ نے بطور گلوکار فلم ’تیور‘ سے اپنا آغاز کیا تھا، جس میں انہوں نے بطور اداکارہ بھی کام کیا۔ سوناکشی سنہا نے بعد میں میوزک سنگل ’آج موڈ اشکاہولک ہے’ ریلیز کیا اورسوناکشی  نے  اب تک ۴؍ فلموں میں گاناگایا ہے۔ اداکارہ ایک اچھی گلوکارہ اور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی پینٹر بھی ہیں اور ہمہ وقت اس میں ہاتھ صاف کرتی ہیں۔  ٹائیگر شروف:ٹائیگر شروف ریمبو کا انڈین ورژن ہیں جو بالی ووڈ کے بہترین ایکشن اسٹار اداکاروں میں سے ایک   ہیں اور ساتھ ساتھ اچھا گاتے بھی ہیں۔ ٹائیگر نے اپنی گلوکاری کا آغاز۲۰۱۸ء میں `ناقابل یقین  میوزک ویڈیو سے کیا۔ اداکار نے حال ہی میں ایک پنجابی گانا بھی لکھا ہے جس کا عنوان ہے `پوری گلی بات ۔ گانے کی دھن اور میوزک کی وجہ سے اس گانے کو ملا جلا ردعمل ملا لیکن ان کے گانے کو میوزک کے چاہنے والوں نے خوب پسند کیا۔ شردھا کپور: شردھا نہ صرف شاندار اداکاری کر سکتی ہیں بلکہ سُریلے انداز میں گاتی بھی ہیں۔ شردھا ایک تربیت یافتہ کلاسیکل گلوکارہ ہیں اور انہوں نے اپنی گلوکاری کا آغاز فلم ایک ویلن سے کیا جہاں انہوں نے ہٹ نمبر ’تیری گلیان گایا‘۔ اس کے بعد فلم ’راک آن۲؍‘کیلئے ۳؍گیت گائے۔  عالیہ بھٹ: عالیہ بھٹ جو کہ چھوٹی عمر سے ہی باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں ، نے بی ٹاؤن کے  بہترین گلوکاروں میں بھی خود کو شامل کیا ہے۔ خوبصورت اداکارہ نے ’سمجھاواں ، ایک کدی اور ہمسفر‘ جیسے مشہور گانے گائے ہیں۔ وہ اکثر ٹی وی ریئلیٹی شوز میں خوبصورتی سے گاتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK