• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عامرعلی نے ہنسل مہتا کی ’’لٹیرے‘‘ میں کام کرنے کا تجربہ شیئرکیا

Updated: April 03, 2024, 3:57 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

عامر علی نے تھریلر فلم ’’لٹیرے‘‘میں ہنسل مہتا کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں گفتگو کی۔ انہیں ’فراز‘ کے بعد ایک بار پھر ہنسل مہتا کہ ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔

Aamir Ali. Photo: INN
عامرعلی۔ تصویر : آئی این این

عامر علی نے تھریلر فلم ’’لٹیرے‘‘میں ہنسل مہتا کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں گفتگو کی۔ انہیں ’فراز‘ کے بعد ایک بار پھر ہنسل مہتا کہ ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ اداکار عامر علی نے کہا کہ ’’جب میں نے کچھ سال پہلے ٹیلی ویژن چھوڑدیا تھا اور اوٹی ٹی کرنا چاہتا تھا تو ہنسل مہتا میری فہرست میں سب سے اوپر تھے۔ ہنسل سر کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنا خواب سچ ہونے جیسا ہے۔ ان کے کام کرنے کا طریقہ بہت الگ ہے۔ اگر ان کے شو کی بات کریں تو وہ جو کام کرتے ہیں اور جو شو بناتے ہیں وہ  زیادہ پسند کیا جاتا ہے، میں خوش قسمت ہوں کہ ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا اور شکر گزار ہوں کہ انہیں میرے کام کرنے کا طریقہ پسند آیا اور مجھے ان کے پروجیکٹ کا حصہ بننے کا موقع ملا۔‘‘
جئے مہتا کی ہدایت کاری اور شیلیش آر سنگھ کی پروڈیوس کردہ ’’لٹیرے‘‘ میں رجت کپور، امرتا کھانولیکراور عامر علی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ 
اس سیریز میں رجت کپور جہاز کے کپتان کا رول نبھا رہے ہیں۔ جو خطرناک سامان کی حفاظت اوراسمگلنگ کے عالمی مطالبہ کو پورا کرنے کیلئے ایک الگ ہی دنیا میں داخل ہوتا ہے۔ سیریز کا ٹریلر ایک ایسی دنیا کی جھلک پیش کرتا ہے جہاں زندہ رہنے کا مطلب جرائم کے خطرناک جال سے گزرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK