جاپان باکس آفس پر ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ نے ’’دنگل‘‘، ’’باہو بلی ۲‘‘ اور ’’ٹائیگر ۳‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ عامر خان اور کرن راؤ کی اس فلم نے جاپان میں اب تک ۳۲ء۹؍ ملین روپے کا کاروبار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 09, 2024, 8:06 PM IST | Mumbai
جاپان باکس آفس پر ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ نے ’’دنگل‘‘، ’’باہو بلی ۲‘‘ اور ’’ٹائیگر ۳‘‘ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ عامر خان اور کرن راؤ کی اس فلم نے جاپان میں اب تک ۳۲ء۹؍ ملین روپے کا کاروبار کیا ہے۔
عامر خان کی جانب سے پروڈیوس کی گئی اور کرن راؤ کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ امسال ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم، مداحوں نے اس فلم کو کافی پسند کیا تھا۔ حال ہی میںآسکر ۲۰۲۵ء میں داخل ہونےوالی اس فلم نے جاپان کے تھیٹر پر بھی غیرمعمولی کاروبار کیا ہے۔خیال رہےکہ اس فلم میں ’’نیتانشی گوئل،سپرش شریواستو، چھایا کدم اور روسی کشن‘‘ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
#LaapataaLadies Box Office in Japan 🇯🇵 ¥9.32M over the weekend. 6.5K admits over 3 Days across 24 locs. Good Debut. @spyIchika
— Nishit Shaw (@NishitShawHere) October 9, 2024
Bigger than opening weekend of #Tiger3 (¥8.68M), #Baahubali2 (¥7M), #Dangal (¥6.1M) & #Brahmastra (¥6M). pic.twitter.com/6JWX2SCVa1
اس فلم میں دو نئی نویلی دلہنیں ٹرین میں سفر کے دوران کھو جاتی ہیں۔یہ فلم ہفتہ کے آخر میں جاپان میں ۲۴؍ مقامات پر ریلیز کی گئی تھی ۔ محدود ریلیز کے باوجود فلم کے تئیں جاپانی ناظرین کا ردعمل غیر معمولی ہے۔ تجارتی تجزیہ کار کے مطابق لاپتہ لیڈیز نے ۲۴؍ مقامات پر ۳۲ء۹؍ ملین کا کاروبار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’سنگھم اگین‘‘ ۲۴؍ گھنٹوں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والاہندی فلم کا ٹریلربن گیا
دوسرے تجارتی تجزیہ کار نے نشاندہی کی ہے کہ ’’صرف ۲۴؍ مقامات پر ریلیز ہونے کے باوجود لاپتہ لیڈیز نے اپنی نمائش کے پہلے ہفتے سلمان خان کی ٹائیگر ۳؍، ایس ایس راجامولی کی فلم باہوبلی ۲؍ دی کنکیوژن، رنبیر کپور کی برہماسترا:پارٹ ون۔ شیوا، اور عامر خان کی دنگل سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔‘‘لاپتہ لیڈیز کا جاپان میں ’’ویئر اس دی برائیڈ‘‘ کے ٹائٹل سےریلیز ہوئی ہے۔