• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عامر خان ’’دی گریٹ انڈین کپل شرماشو‘‘ میں پہنچے

Updated: April 24, 2024, 5:10 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

عامر خان ’’دی گریٹ انڈین کپل شرماشو‘‘ میں اگلے سنیچر کو بطور مہمان نظرآئیں گے۔

Aamir Khan and Kapil Sharma. Photo: INN
عامر خان اور کپل شرما۔ تصویر : آئی این این

عامر خان بطور مہمان نیٹ فلکس کے شو ’’دی گریٹ انڈین کپل شرماشو‘‘ اس سنیچر کو دکھائے جانے والے ایپی سوڈ میں نظرآئیں گے۔ بدھ کو سوشل میڈیا پر اس ایپی سوڈ کا ایک پرومو شیئرکیا گیا تھا اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ عامرخان کپل شرما اور ان کی ٹیم کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظرآرہیں ہے۔ 
پرومو کا آغاز کپل کے اسٹیج پر متعدد ٹرافیز لانے اور یہ ظاہر کرنے کے ساتھ ہوتا ہے کہ وہ سب صرف ایک آدمی، عامر خان کی ہیں۔ عامر کا اسٹوڈیو کے سامعین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا جاتا ہے۔ عامر نے شو میں شکایت کی کہ ان کے بچے ان کی بات نہیں سنتے۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں اس بات پر طویل بحث ہوئی کہ انہیں شو میں کیا پہننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شارٹس پہن کر آنا چاہتے تھے لیکن ان کے بچوں نے انہیں پتلون پہننے پر مجبور کردیا۔
عامر ’’لال سنگھ چڈھا ‘‘ اور ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی پر بھی بات کی کہ کس طرح ان کی آخری دونوں فلمیں ناکام رہیں۔ کپل نے انہیں یہ کہتے ہوئے تسلی دی کہ ان کی جو فلمیں ناکام رہتی ہیں وہ اکثر زیادہ پیسہ کماتی ہیں۔ ارچنا پورن سنگھ نے عامر سے سوال کیا کہ وہ ایوارڈ فنکشن میں کیوں نہیں آتے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وقت بہت قیمتی ہے اسے اچھی طرح استعمال کرنا چاہئے۔ 
کپل نے عامر خان کو شو میں پوچھا کہ ’’آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو بھی سیٹل ہوجانا چاہئے؟‘‘ جس پر کپل کی اس تجویز پر عامر ہنس پڑے۔ 

عامر خان نے دو بار شادی کی ہے او ردو بار ان کی طلاق ہوچکی ہے۔ ان کی سابقہ بیوی رینا دتہ اور کرن راؤ ہیں۔ ان سے انہیں ۳؍ بچے ہیں، دو بیٹے جنید اور آزاد اور ایک بیٹی ارا ہے۔ 
عامر کی آنے والی فلم ’’لاہور۱۹۴۷ء‘‘ میں وہ بطور پروڈیوسر نظر آئیں گے۔ فلم میں مرکزی کردار سنی دیول ادا کریں گے جبکہ فلم کی ہدایتکار راجکمار سنتوشی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK