عامر خان، جو اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی تشہیر میں مصروف ہیں، نے فلم میں شاہ رخ خان کے مہمان اداکار کے طور پراپنی فلم میں کام کرنے کےتعلق سے بات کی ہے۔
EPAPER
Updated: August 11, 2022, 11:45 AM IST | Agency | Mumbai
عامر خان، جو اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی تشہیر میں مصروف ہیں، نے فلم میں شاہ رخ خان کے مہمان اداکار کے طور پراپنی فلم میں کام کرنے کےتعلق سے بات کی ہے۔
عامر خان، جو اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی تشہیر میں مصروف ہیں، نے فلم میں شاہ رخ خان کے مہمان اداکار کے طور پراپنی فلم میں کام کرنے کےتعلق سے بات کی ہے۔ ایک بین الاقوامی اخبارکےساتھ بات چیت کےدوران،عامرخان نے کہا کہ وہ ’ہندوستان کےسب سے بڑے آئیکونک اسٹار‘ کی تلاش میں تھے تبھی انہوں نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا۔ لال سنگھ چڈھا رابرٹ زیمکس کے ذریعہ ۱۹۹۴ء میں بنائی گئی کلاسک فلم ’فوریسٹ گمپ‘کا ہندی ریمیک ہے، جس میںٹام ہینکس کو اہم رول میں دکھایاگیا تھا۔ فلم کو عامر خان، کرن راؤ اور وایاکام۱۸؍موشن پکچرز نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ انٹرویو سے وائرل ہونے والے ایک کلپ میں عامر خان کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ’’شاہ رخ ایک دوست ہیں، اور میں نےان سے کہا کہ مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہےجسے وہ مقام حاصل ہو جو امریکہ میں ایلوس کو حاصل ہے اور وہ ہندوستان کا سب سے بڑا آئیکونک اسٹار ہواسی لئے میں آپ سے رابطہ کررہا ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ ہالی ووڈ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ ایک ایسے شخص(ٹام ہینکس) کی کہانی ہے جو اپنی زندگی میں غیرمعمولی کام کرتا ہے۔ تاہم، اس کا مقصد صرف اپنی بچپن کی محبت جینی کے ساتھ رہنا ہے۔ لال سنگھ چڈھا میں، عامر خان اپنے۳؍ ایڈیٹس کے ساتھی اداکاروں کرینہ کپور اور مونا سنگھ کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتےنظر آئیں گے۔یہ ناگا چیتنیہ کی بالی ووڈ میں پہلی فلم بھی ہے۔ لال سنگھ چڈھا میں کرینہ کپور روپا کا کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ نےحال ہی میں بتایا کہ انہیں اس فلم کے لیے اپنے کریئرمیں پہلی بار لک ٹیسٹ کے لیے جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ’’یہ انا کی بات نہیں تھی، بس میں نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا تھا، اس لیے میں گھبرا گئی تھی۔اور جب میں نے سیف کو بتایا تو اس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی بہت اچھا ہے۔ آپ کو یہ کرنا چاہیے۔ اور میں نے کہا کہ اگر عامر نےمجھے مسترد کردیا توکیا ہوگا؟ پھر میںنے سوچا کہ یہ عامرکا معاملہ ہے،اور اگر میں آڈیشن دینے کاکام کروں گی تو صرف عامر کے لیےکروںگی۔اس طرح میں نے فیصلہ کرلیا کہ چاہے جو بھی ہو میں آڈیشن کیلئے جائوں گی اور اس کا لطف لوں گی۔‘‘