عامر خان ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اعزاز کیلئے ہالی ووڈ اسٹار ایمیلی بلنٹ کے بعد وائلا ڈیوس اور مونا ذکی کے ساتھ شامل ہوں گے۔
EPAPER
Updated: December 03, 2024, 7:01 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
عامر خان ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اعزاز کیلئے ہالی ووڈ اسٹار ایمیلی بلنٹ کے بعد وائلا ڈیوس اور مونا ذکی کے ساتھ شامل ہوں گے۔
اپنی کامیابی میں ایک اور باب شامل کرتے ہوئے، بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان باوقار ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (آر سی آئی ایف ایف) میں ایک خصوصی اعزاز حاصل کرنے والے ہیں، جو اس ہفتے کے آخر میں جدہ، سعودی عرب میں منعقدہونے والا ہے۔عامر خان آسکر کی نامزد امیدوار ایمیلی بلنٹ کے ساتھ تقریب میں شامل ہوں گے، جنہیں پروگرام کی افتتاحی تقریب میں بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ان اداکاروں کو فلم انڈسٹری پر ان کے ’’شاندار کریئر اور دیرپا اثرات ‘‘کے اعتراف میں منتخب کیا گیا ہے۔ فہرست میں شامل ہونے والے دیگر فنکاروں میں وائلا ڈیوس اور مونا ذکی شامل ہیں۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول کا چوتھا ایڈیشن ۵؍سے ۱۴؍دسمبر کے درمیان جاری رہے گا۔عامر خان اور ایمیلی بھی دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ تقریب کے ان کنورسیشن ود سیگمنٹ کیلئےمقررین میں شامل ہوں گے جس میںاینڈریو گارفیلڈ، ایوا لونگوریا، کرینہ کپور خان اور رنبیر کپورشامل ہیں۔
خصوصی کامیابی پر بات چیت کرتے ہوئے، عامر خان نے اس تجربے کے منتظر رہنے کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔انہوںنے دی ہالی ووڈ رپورٹر سے کہا کہ ’’سنیما میرا زندگی بھر کا جنون رہا ہے اور دنیا بھر کے فنکاروں کے ایسے متاثر کن گروپ کے درمیان ہونا واقعی اعزاز کی بات ہے۔ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کی طرف سے پہچانے جانے پر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں کیونکہ یہ سنیما کے اثرات اور جادو کو مناتا ہے۔ میں اپنے تجربات کا اشتراک کرنے، دوسروں سے سیکھنے اور کہانی سنانے کے فن کو اجتماعی طور پر منانے کا منتظر ہوں جو ہم سب کو متحد کرتا ہے۔‘‘
عامر کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، فیسٹیول کے ’’ایکس‘‘ سوشل میڈیا پر لکھاکہ’’اپنی غیر معمولی کہانی سنانے اور بامعنی سنیما کے لئے لگن کیلئے مشہور، عامر نے ہندوستانی فلموں کے عالمی تاثر کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سال فیسٹیول میں فلموں کی دنیا میں ان کی ناقابل یقین شراکت کا جشن منانے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔‘‘
يسعدنا تكريم عامر خان هذا العام، الذي يعتبر رمزًا للسينما الهندية. pic.twitter.com/tWodR1mxCr
— RedSeaFilm (@RedSeaFilm) December 2, 2024
ایمیلی بلنٹ نے بھی اس اعزاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’ وہ اس فیسٹیول کے جذبے سے محبت کرتی ہیں جو صنعت میں اختراعی اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کیلئے کام کر رہی ہے۔ جس طرح سے سنیما میں خواتین کو بااختیار بنا رہے ہیں اور ان کی آواز کو بڑھا رہے ہیں، اس سےمیں بہت پرجوش ہوں۔‘‘
انضموا إلينا في جلسة حوارية مع النجمة إيفا لونجوريا في #مهرجان_البحر_الأحمر_السينمائي_الدولي!
— RedSeaFilm (@RedSeaFilm) December 2, 2024
من خلال حضورها الطويل في هوليوود أمام الكاميرا وخلفها على مدى 20 عامًا، رسخت إيفا لونجوريا مكانتها كشخصية مهمة في عالم السينما والتلفزيون.
احجزوا تذاكركم الآن:https://t.co/O6wnCwJ5Dl pic.twitter.com/udK360X4u0
عامر خان، جو آخری بار ۲۰۲۲ءکی فلم’’ لال سنگھ چڈھا ‘‘میں مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، اب وہ فلموں سے بریک پر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کی آنے والی فلم ’’ ستارے زمین پر‘‘ میںوہ نظر آئیں گے، جو ان کی ۲۰۰۷ءکی کامیاب فلم’’ تارے زمین پر‘‘ کا سیکوئل ہے۔ انہوں نے کاجول کی اداکاری والی فلم ’’سلام وینکی‘‘ میں بھی مہما ن اداکار کا کردار ادا کیاتھا۔
عامر خان پروڈکشنز کی ’’لاپتا لیڈیز‘‘ کو بھی کافی پذیرائی ملی، یہاں تک کہ اس فلم نےآسکر میں بھی انٹری حاصل کی۔