Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

پی وی آر آئی ناکس میں عامر خان فلم فیسٹیول، ۲۲؍ فلمیں ری ریلیز ہوں گی

Updated: March 10, 2025, 6:36 PM IST | Mumabi

پی وی آر آئی ناکس نے عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ۱۴؍ مارچ سے ۲۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء تک فیسٹیول منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ان کی ۲۲؍ فلموں کو ری ریلیز کیا جائے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پی وی آر آئی ناکس نے عامر خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی ۲۲؍ فلموں کی ریلیز کا منصوبہ بنایا ہے۔ پی وی آرآئی ناکس ہندوستانی سنیما میں عامرخان کی شراکت داری کیلئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ’’عامر خان: سنیما کا جادوگر‘‘نامی فیسٹیول منائے گا جس کے تحت عامر کی فلموں کی ری ریلیز کی جائے گی۔ اس مخصوص فلم فیسٹیول کے تحت ملک بھر میں پی وی آر ائی ناکس کے تھیٹروںمیں ۱۴ ؍ مارچ ۲۰۲۵ء، عامر خان کی سالگرہ کے دن، سے۲۷؍ مارچ ۲۰۲۵ء تک یہ فلمیں دکھائی جائیں گے۔ 

 

’’سنیما کا جادوگر‘‘ عامر خان  
اس ضمن میں عامر خان پروڈکشن نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’کہانی سنانے والے، پرفیکشنسٹ اور سنیما کو نیا رخ دینے والے۔ عامرخان کی سنیما کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے ہمارے ساتھ شریک ہوں جو ایک اداکار، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور پرمقصد شخص ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری،جذبے اور ہدایتکاری سے ہندوستانی سنیما کا رخ تبدیل کیا ہے۔ان کی فلموں کے جادو سے لطف اندوز ہوں، ان کی شاہکارفلموں کو دوبارہ دیکھئے اور اس ذہین شخص کےسفر سے روشناس ہوں۔‘‘


اس فیسٹیول میں عامر خان کی چند منفرد اور ریکارڈتوڑنے والی فلموں کو ری ریلیز کیا جائے گاجنہوں نے مداحوں کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اسکرین پر ان کے سنیما کےسفر کاجائزہ لے سکیں۔ پی وی آر آئی ناکس کے ذریعےفیسٹیول کے تحت ری ریلیز کی جانے والی فلموں میں ’’قیامت سے قیامت تک (۱۹۸۸ء)، دل (۱۹۹۰ء)، جوجیتا وہی سکندر (۱۹۹۲ء)، ہم ہیں راہی پیار کے (۱۹۹۳ء)، راجا ہندوستانی (۱۹۹۶ء) ، سرفروش (۱۹۹ء)، اکیلے ہم اکیلے تم (۱۹۹۵ء)، غلام (۱۹۹۸ء)اور انداز اپنا اپنا (۱۹۹۴ء)شامل ہیں۔


علاوہ ازیںاس فیسٹیول میں عامر خان کی انتہائی مشہور فلموں جیسے ’’لگن‘‘ (۲۰۰۱ء)، ’’فنا‘‘  (۲۰۰۶ء)، ’’تارے زمین پر‘‘ (۲۰۰۷ء)، ’’تھری ایڈیٹس ‘‘ (۲۰۰۹ء)، ’’گجنی‘‘ (۲۰۰۸ء)، ’’تلاش‘‘ (۲۰۱۲ء)، ’’دھوم ۳‘‘ ، ’’ پی کے‘‘ (۲۰۱۴ء)،’’دنگل‘‘ (۲۰۱۶ء ) اور’’دھوم ۳‘‘ (۲۰۱۳ء )کو بھی ری ریلیز کیا جائے گا جبکہ مداح اس فیسٹیول میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلموں ’’لال سنگھ چڈا‘‘(۲۰۰۲ء) اور ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ (۲۰۱۷ء) کو بھی دیکھ سکیں گے۔ یاد رہے کہ عامر خان نے ۲۰۰۷ء کی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ سے اپنے ہدایتکاری کے سفر کی شروعات کی تھی۔عامر خان نے اکتوبر ۲۰۲۳ء میں اپنی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کے سیکوئل ’’ستارے زمین پر‘‘ کا اعلان کیا تھا جس میں درشیل سفاری اور جینیلیا ڈی سوزابھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایتکاری آر ایس پرسنا نے انجام دی ہے جبکہ اسے ۲۰۱۸ء کی اسپانوی فلم ’’چمپئن‘‘ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ یہ فلم اس سال کےآخر میں ریلیز ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK