بی بی سی نیوز انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویومیں عامر نے کرن راؤ کے بارے میں کہا کہ میں بہت شکر گزار اور خوش قسمت محسوس کرتا ہوں کہ کرن میری زندگی میں آئی۔
EPAPER
Updated: December 19, 2024, 12:02 PM IST | Mumbai
بی بی سی نیوز انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویومیں عامر نے کرن راؤ کے بارے میں کہا کہ میں بہت شکر گزار اور خوش قسمت محسوس کرتا ہوں کہ کرن میری زندگی میں آئی۔
عامر خان نے حال ہی میں سابق اہلیہ کرن راؤ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ کرن ان کی زندگی میں آئی۔ بی بی سی نیوز انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویومیں عامر نے کرن راؤ کے بارے میں کہا کہ میں بہت شکر گزار اور خوش قسمت محسوس کرتا ہوں کہ کرن میری زندگی میں آئی۔ ہم نے ایک ساتھ ۱۶؍خوبصورت سال گزارے ہیں۔ مجھے اس سےبہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ وہ ایک حیرت انگیز انسان ہے۔ وہ ایک عظیم ہدایت کار بھی ہیں۔ عامرنے کہا’’کرن ایک ایماندار ہدایت کار ہیں۔ ‘‘
عامر نےیہ بھی بتایا کہ انہوں نے فلم لاپتہ لیڈیزکی ہدایت کاری کے لیے کرن راؤ کا انتخاب کیوں کیا۔ انہوں نے کہا’’جب میں نے اسکرپٹ پڑھی تو سب سےپہلا نام جو میرے ذہن میں آیا وہ کرن کا تھاکیونکہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک ایماندار ہدایت کار ہیں۔ یہ ایک ڈرامائی کہانی ہےاور مجھے ایک ایسے ہدایت کار کی ضرورت تھی جو اسے بہت ایمانداری سے بنائے۔ ایک بار جب وہ کسی اسکرپٹ یا فلم کا چارج سنبھال لیتی ہے تو وہ اسے سب کچھ دے دیتی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ فلم کیلئے جو کچھ بھی درکار ہے وہ فراہم کرنے کیلئے میں ان پر انحصار کر سکتا ہوں۔ طلاق کےباوجود عامر خان اور کرن راؤ کا رشتہ اچھا ہے۔ اس پر اداکار نے کہا- اس میں کوئی رازنہیں ہے۔ وہ ایک اچھی انسان ہے اور میں اتنا برا بھی نہیں ہوں۔ ہم ایک دوسرے سے بہت پیارکرتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارے تعلقات میں کچھ تبدیلی آئی ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ایک دوسرے کیلئے جو کچھ محسوس کرتے ہیں وہ کم ہو گیا ہے۔