• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عامر خان، انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں کشور کمار کی بائیوپک میں کام کریں گے

Updated: October 22, 2024, 6:47 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ذرائع کے مطابق پنک ویلا نے کہا ہے کہ میں کشور کمار کی بایوپک (سوانحی فلم) انوراگ باسو اور بھوشن کمار کے دل کے قریب ہے اور وہ اسے بہترین طریقے سے اسکرین پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Aamir Khan. Photo: INN
عامر خان۔ تصویر : آئی این این

ذرائع کے مطابق پنک ویلا نے کہا ہے کہ میں کشور کمار کی بایوپک (سوانحی فلم) انوراگ باسو اور بھوشن کمار کے دل کے قریب ہے اور وہ اسے بہترین طریقے سے اسکرین پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عامر خان، کشور کمار کے بڑے مداح ہیں اور وہ اس وژن کو پسند کرتے ہیں کہ انوراگ باسو کشور کمار کی زندگی پردہ پر لاناچاہتے ہیں۔ انوراگ نےان کی زندگی کو بہت مختلف انداز میں پیش کرنے کا انداز بیان کیا ہے، اور یہی چیز عامر کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق عامرخان اور انوراگ باسو نے کئی مرتبہ میٹنگ کی ہے اور امید ہے کہ اس کا نتیجہ مثبت آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عامر خان اس وقت ۶؍ فلموں میں کام کررہے ہیں اور ہر فلم ایک الگ اسٹیج پرکام کررہی ہے۔ تاہم، کشور کمار کی بایوپک، انجول نکم بایو پک اور راج کمار سنتوشی کی کامیڈی فلم ہے اس کہ علاوہ ’’گجنی ۲‘‘ اور لوکیش کنگراج اور زویا اختر کی فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ عامر کوسبھی فلمیں اچھی لگی ہے اوروہ اس سال کے آخر میں اگلی فلم کے بارے میں بات کریں گے۔ یہ ۶؍ فلمیں وہ یقینی طور  پر مختلف ٹائم لائنز میں کریں گےاور ہوسکتا ہے کہ باقی تین کو چھوڑ دیں۔ واضح رہے کہ ان اطلاعات کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK