کامیڈی اور ڈراما سے بھر پور’’لَویاپا‘‘ کے تعلق سے ’جین زی‘میں جوش وخروش۔
EPAPER
Updated: January 12, 2025, 2:20 PM IST | Mumbai
کامیڈی اور ڈراما سے بھر پور’’لَویاپا‘‘ کے تعلق سے ’جین زی‘میں جوش وخروش۔
عامر خان کے فرزند جنید خان کی اگلی فلم ’’لَویاپا‘‘ کا جمعہ کو ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد کامیڈی اور ڈراما سےبھر پور اس فلم کے تعلق سے عام ناظرین میں اور بطور خاص ’جین زی‘ میں جوش وخروش اپنے عروج پر پہنچ گیاہے۔ جنید خان اور خوشی کپور کی اداکاری سے سجی اس فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری ادویت چندن نے نبھائی ہے۔ فلم میں دور جدید کے رومانوی تعلقات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیاگیاہے۔
ٹریلر میں فلم کے کلیدی کرداروں سے متعارف کرایاگیاہے جن کے موبائل حادثاتی طور پر آپس میں بدل جاتے ہیں اور پھران کی دنیا اتھل پتھل ہوجاتی ہے۔ یہیں سے کامیڈی کی راہ نکلی اور فلم کی کہانی میں کئی اہم انکشافات کی راہ بھی ہموار ہوئی۔ فلم کے تعلق سے جنید خان اور خوشی کپور ہی پُر جوش نہیں ہیں بلکہ عام خان نےبھی اعلان کیا ہے کہ اس کی کامیابی کی خوشی کے طور پر وہ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں گے۔
بہرحال فلم کے ٹائٹل ٹریک کی ریلیز نے سب کو اس امید افزا فلم کیلئے اور بھی زیادہ پرجوش کردیا ہے۔ جنید خان اور خوشی کپور پر مشتمل ایک مزاحیہ منظر کے ساتھ شروع ہونے والے، ٹریلر میں ایک نوجوان جوڑے کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔ ایسے وقت میں جبکہ لوگ فلم دیکھنے کیلئے تھیٹروں کا رُخ کم کرنےلگے ہیں، تفریح سے بھرپور ٹریلر کے ذریعہ فلم سازوں نے نئی نسل کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔