• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آرادھیا بچن کی ۱۳؍ویں سالگرہ پر ابھیشیک کے مداحوں نے ویڈیو شیئر کیا

Updated: November 17, 2024, 11:57 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

 ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن ۱۶؍ نومبرکو ۱۳؍سال کی ہو گئیں۔ تاہم ابھیشیک یا ایشوریہ نےآرادھیا کی سالگرہ پر کوئی بھی پوسٹ نہیں کیا ہے۔

Aishwarya Rai and Abhishek Bachchan`s daughter Aaradhya Bachchan. Photo: INN
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن۔ تصویر : آئی این این

 ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن ۱۶؍ نومبرکو ۱۳؍سال کی ہو گئیں۔ تاہم ابھیشیک یا ایشوریہ نےآرادھیا کی سالگرہ پر کوئی بھی پوسٹ نہیں کیا ہے۔ لیکن ابھیشیک بچن کے فین کلب کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کیاگیاہےجس میں باپ بیٹی کےخوبصورت بندھن کی کچھ شاندار جھلکیاں ہیں۔ آرادھیااپنی ماں ایشوریہ کے حفاظتی انداز کوپراکثر سوشل میڈیا پر خبروں میں رہتی ہیں۔ ایشوریہ جہاں بھی جاتی ہیں، آرادھیا ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔ آج بھی ایشوریہ کیمرے کے سامنے اپنی بیٹی کاہاتھ پکڑے نظر آتی ہیں۔ ان جھلکوں کے درمیان، لوگ اکثر باپ بیٹی کے تعلقات کے بارے میں سوالات پوچھتے ہیں۔ یہ ویڈیو ان تمام سوالوں کا خوبصورت جواب ہے۔ 
 سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے اس ویڈیو میں ابھیشیک اور آرادھیا کی بہت سی خوبصورت جھلکیاں ہیں۔ اس دوران ابھیشیک اپنی پیاری بیٹی سےکہتے نظر آرہے ہیں کہ ’’میں تم سے پیار کرتا ہوں آرادھیا۔ ‘‘اس کے علاوہ اس ویڈیو میں کھیل کے میدان کی ایک خوبصورت جھلک بھی ہے۔ ویڈیو میں، ننھی آرادھیا دور سے اپنے والد کو دیکھنے کے لیے دوڑتی ہے اور جیسے ہی وہ قریب پہنچتی ہے، ابھیشیک نے اسے اٹھالیتے ہیں اورگلے لگا لیتے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے آرادھیا کو اس پوسٹ پر مبارکباد دی ہے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Team Abhishek Bachchan (@bachchanjrfc)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK