• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کچھ بھی خریدوں سب کہتے ہیں سلمان نے دلائی ہے

Updated: December 07, 2021, 1:25 PM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار  آیوش شرما دبنگ خان کی بہن سے شادی کے بعد  پیش آنے والی مشکلات زبان پر لے آئے۔

Aayush Sharma.Picture:INN
اداکار آیوش شرما۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار  آیوش شرما دبنگ خان کی بہن سے شادی کے بعد  پیش آنے والی مشکلات زبان پر لے آئے۔  ایک انٹرویو میں آیوش شرما نے انکشاف کیا کہ  بدقسمتی سے میری زندگی ایسی ہے جسے آپ ایک چھوٹی سی سرگرمی لے سکتے ہیں، اگر میں کار خریدوں  تو کہا جاتا ہے کہ اوہ! یہ کار سلمان خان نے دلائی ہے، میں کچھ بھی کروں  تو کہا جاتا ہے کہ یہ سلمان خان کی وجہ سے ہوا ہے۔آیوش شرما نے مداحوں سے شکوہ کرتے ہوئے  واضح کیا کہ میرے پاس بھی پیسے ہیں میں ایسے ہی آوارہ گردی نہیں کر رہا۔ سلمان خان کے بہنوئی کا مزید کہنا تھا کہ اب انہوں نے بھی ہر تنقید کو گلے لگانا سیکھ لیا ہے کیونکہ وہ ان تنقیدوں کو اپنی بہتری کے طور  پر خیال کرتے ہیں۔آیوش شرماکے مطابق منفی تنقید سے انسان میں صحت مند جذبے پیدا ہوتے ہیں اور مجھے اب  ہر تنقید پر خوشی ہوتی ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں بہت جلد ان تمام باتوں کو غلط ثابت کر دکھاؤں گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK