• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ابھے دیول ۴۴؍ سال کے ہو گئے

Updated: March 16, 2020, 11:31 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں ابھے دیول کو ایک ایسے اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنائی ۔ ابھے اتوار کو۴۴؍ سال کے ہو گئے۔ ابھے دیول ۱۵؍ مارچ ۱۹۷۶ء کو پیدا ہوئے۔

Abhay Deol - Pic : INN
ابھے دیول ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ میں ابھے دیول کو ایک ایسے اداکار کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے اپنی سنجیدہ اداکاری سے ناظرین کے درمیان خاص شناخت بنائی ۔ ابھے اتوار کو۴۴؍ سال کے ہو گئے۔
 ابھے دیول ۱۵؍ مارچ ۱۹۷۶ء کو پیدا ہوئے۔ ان کو اداکاری وراثت میں ملی۔ دھرمیندر کے خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ابھے دیول بھی اداکار بننا چاہتے تھے۔ ابھے دیول نے اپنے کریئر کا آغاز ۲۰۰۵ء میں امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’سوچا نہ تھا‘ سے کیا تھا لیکن بدقسمتی سے فلم کو باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی۔ ۲۰۰۷ء میں ابھے دیول کی ’ہنی مون ٹریولس‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے باکس آفس پر اوسط کامیابی حاصل کی تھی۔ اسی سال ریلیز فلم ’ایک ۴۰؍ کی لاسٹ لوکل‘ میں اپنی سنجیدہ کردار کے ذریعے ابھے دیول نے ناظرین کو محظوظ کیا تھا۔ اس کے بعد ابھے کی ’دیو ڈی‘ اور ’اوے لکی لکی اويے‘ جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں ان کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا۔
 ۲۰۰۱ء میں ریلیز ہونے والی زویا اختر کی فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ ابھے دیول کے کریئر کیلئے سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کیلئے ابھے دیول بہترین معاون اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کئے گئے تھے۔ اس کے بعد ابھے دیول کی ’جال‘ اور ’رانجھنا‘ جیسی فلمیں ہوئیں ہوئی جس میں انہوں نے اپنی سنجیدہ کردار سے شائقین کے دل جیت لئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK