• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ابھیشیک بچن، شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ میں وِلن کا کردار ادا کریں گے

Updated: July 16, 2024, 5:27 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں شاہ رخ خان پہلی مرتبہ اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

Abhishek Bachchan and Shah Rukh Khan. Photo: INN
ابھیشیک بچن اور شاہ رخ خان۔ تصویر : آئی این این

منگل کو امیتابھ بچن نے تصدیق کی کہ ابھیشیک بچن جلد ہی فلمساز سوجوئے گھوش کی آنے والی فلم ’کنگ‘ میں وِلن کے کردار میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ شاہ رخ خان پہلی مرتبہ اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ اس فلم میں کام کریں گے۔ امیتابھ نے ایکس پر اپنے بیٹے کو آنے والی فلم کیلئے نیک خواہشات دیتے ہوئے لکھا کہ ’’آل دی بیسٹ ابھیشیک۔ یہ وقت ہے۔‘‘


 امیتابھ بچن کے ذریعے شیئر کی گئی رپورٹ کے مطابق ابھیشیک اس فلم میں وِلن کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ اس فلم کے ایکشن مناظر ’پٹھان‘ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند نے کوریوگراف کئے ہیں۔ فی الحال سہانا خان اور شاہ رخ خان کے کردار کے بارے میں کچھ بھی بتایا نہیں گیا ہے۔ 
سدھارتھ کی مارفلکس پکچر اور شاہ رخ خان کی ریڈ چیلیز انٹر ٹینمینٹ کے ذریعے پروڈیوس کی گئی ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ چند مہینوں میں مکمل ہوجائے گی جبکہ فلم کو ۲۰۲۵ء کے آخر میں یا ۲۰۲۶ء کے شروع میں سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
’کہانی ‘ اور ’بدلہ‘ جیسی اپنی فلموں کے لئے مشہور سوجوئے نے آخری بارنیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھریلر فلم ’’جانے جاں‘‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے ابھیشیک کے ساتھ ۲۰۲۱ء کی ’’باب بسواس ‘‘ میں ساتھ کام کیا تھا جو ۲۰۱۲ء کی سنسنی خیز فلم ’کہانی‘ کا اسپن آف تھی۔
ابھیشیک اس سے پہلے شاہ رخ کے ساتھ کئی فلموں میں نظر آچکے ہیں جن میں کرن جوہر کی ۲۰۰۶ ء کی فلم ’’کبھی الودع نہ کہنا‘‘ اور فرح خان کی ۲۰۱۴ء کی ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ ہے۔
’کنگ‘ کے علاوہ ابھیشیک، ترون منسوخانی کی فلم ’’ہاؤس فل ۵‘‘میں نظر آئیں گے، جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار، پوجا ہیگڑے، رتیش دیشمکھ اور کرتی کھربندا ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK