• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ابھیشیک بچن کی’’ہاؤس فل ۵‘‘ فرنچائزی میں واپسی

Updated: May 06, 2024, 4:36 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ابھیشیک بچن، اکشے کمار اور رتیش دیشمکھ کے ساتھ’’ ہاؤس فل ۵‘‘ میں نظرآئیں گے۔ وہ اگست میں فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

Abhishek Bachchan. Photo: INN
ابھیشیک بچن۔ تصویر: آئی این این

ابھیشیک بچن جلد ہی ’’ہاؤس فل‘‘ کی فرنچائزی میں لوٹنے والے ہیں۔ اکشے کمار کے ساتھ ابھیشیک کامیڈی ڈراما فلم ’ہاؤس فل‘ میں نظرآئیں گے۔ ابھیشیک نے ۲۰۱۶ء میں ’ہاؤس فل۳‘ کی فرنچائزی میں شمولیت اختیار کی تھی جس میں انہوں نے وانبی ریپر بنٹی کا کردار ادا کیا تھا، جس کے حالات اسے مختلف طور پر معذورہونے کا بہانہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ 
ساجد نڈیاڈوالا کے پروڈکشن ہاؤس نے نڈیاڈ والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرفلم میں ابھیشیک بچن کی کاسٹنگ کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ’’ہمیں اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ابھیشیک بچن ایک بار پھر ہاؤس فل فیم میں شامل ہورہے ہیں، ہمیں آپ کی واپسی سے خوشی ہوئی۔ ‘‘


۲۰۱۰ء میں آنے والی فلم ’’ہاؤ س فل‘‘کی ۳ فرنچائزی ’’ہاؤ س فل ۲‘‘ ۲۰۱۲ء ، ’’ہاؤ س فل۳‘‘ ۲۰۱۶ء اور ’’ہاؤس فل ۴‘‘ ۲۰۱۹ ء میں آئی تھی۔ اس فلم کو پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا ہیں جبکہ ترون من سکھانی فلم کی ہدایتکاری کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK