Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ابھیشیک’’کنگ ‘‘ میں شاہ رخ کے مقابل، فلمساز دپیکا یاکرینہ کو شامل کرنے کے خواہاں

Updated: March 14, 2025, 3:23 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان اپنی آنے والی ایکشن تھریلر فلم ’’کنگ ‘‘ کی شوٹنگ کررہے ہیں جن میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی نظر آئیں گی۔

Abhishek Bachchan. Photo: INN
ابھیشیک بچن۔ تصویر: آئی این این

ابھیشیک بچن ، جو فلم  میں شاہ رخ خان کے مقابل ویلن کا کردار ادا کرہے ہیں، رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر تبدیلی اور وزن میں کمی کے تحت تیاری کرہے ہیں۔ قریبی ذرائع نے بتایا کہ’’سدھارتھ آنند ، ابھیشک بچن کو کنگ میں بلکل نئے انداز میں پیش کرنے کی تیاری کرہیں ہے ، ’’کنگ ‘‘ میں جونیئر بی اس ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم میں ایک خاص انداز میں نظر آئیں گے۔
خیال یہ ہے کہ ایک ایسا کردار تخلیق کیا جائے جس میں ایک خاص قسم کی جسمانی ساخت کے ساتھ ایک خطرناک شکل ہو۔ابھیشیک جو ’’کنگ‘‘ میں اپنے ایک خاص انداز کیلئے ڈھلنا  شروع کرچکے ہیں۔
’’کنگ‘‘ میں ابھیشیک بچن اور شاہ رخ خان کے درمیان ایسا آمنا سامنا ہونے والا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہواتھا۔‘‘
ذرائع نے مزید کہا کہ ’’ابھیشیک ایک ورسٹائل اداکار ہے،اور ’’کنگ‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ وہ منفی کردار میں ایک نئ چھاپ چھوڑیںگے۔
’’کنگ ‘‘میں ان کی شکل مداحوں کے حوش اڑادے گی اور فلم کے فلور پر جانے کے بعد اپنے کردارکو خصوصی پیرائےکے ساتھ پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ کی ماں نہیں ہے اسلئے انہیں ماں کی محبت دی: فریدہ جلال

سدھارتھ آنند چاہتے ہیں کہ ان دو شخصیات کا اسکرین پر ایک زبردست تصادم ہو، اور شاہ رخ بھی جم میں سخت محنت کررہے ہیں تاکہ ایک خاص قسم کا جسم ہو۔
سہانا کے علاوہ فلمساز فلم میں اے لسٹ اداکارہ کو بھی کاسٹ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل ہمیں دپیکا پڈوکون یا کرنیہ کپور مہمان اداکار کے طورپر نظر آسکتی ہیں۔
’’یہ ایک اے لسٹر اداکارہ کیلئے ۱۵سے ۲۰ دن کا حصہ ہے اور فلمساز فلم میں دپیکا پڈوکون یا کرینہ کپورمیں سے کسی ایک کو شامل کرنے کے خواہاں ہیں۔ یہ شاہ رخ خان کے ساتھ خواتین کا مرکزی کردار کا ایک حصہ ہے۔‘‘
’’کنگ‘‘ ایک ایکشن تھریلر فلم ہے جس کے ہدایتکاری کے فرائض سدھارتھ آنند ادا کر رہیں ہے۔ فلم میں مرکزی کردا ر میں شاہ رخ خان، ابھیشیک بچن ، سہانا خان اور ابھے ورما نظر آئیں گے ۔یہ فلم اگلے سال ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK