• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ابوظہبی: اپنے کنسرٹ سے پہلے دلجیت دوسانجھ نے شیخ زید مسجد کا دورہ کیا

Updated: November 09, 2024, 7:58 PM IST | Abu Dhabi

پنجابی اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانج’دل لومیناتی ٹور‘‘ پر ابوظہبی میں ہیں۔ کنسرٹ میں پرفارم کرنے سے پہلے دلجیت دوسانجھ نے شیخ زید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا۔

Daljit Dosanjh, at Sheikh Zayed Grand Mosque. Image: X
دلجیت دوسانجھ ، شیخ زید گرینڈ مسجد میں۔ تصویر: ایکس

دلجیت دوسانجھ فی الحال اپنے دل لومیناتی ٹور پر دنیا کے مختلف شہروں کا دورہ کررہے ہیں۔ پنجابی اداکار اور گلوکار آج شام ابوظہبی میں پرفارم کریں گے۔ اپنے کنسرٹ سے پہلے، انہیں شیخ زید گرینڈ مسجد میں دیکھا گیا۔ انہیں شاندار مسجد کی سیر کرتے ہوئے اور اس کی تاریخ اور اہمیت کے بارے میں سیکھتے ہوئے دیکھا گیا۔ انسٹاگرام پر دلجیت دوسانجھ نے ابوظہبی میں شیخ زید گرینڈ مسجد کے دورے کا اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا۔ گلوکار سیاہ لباس میں ملبوس تھے۔ وہ مسجد کی خوبصورتی میں ڈوبے ہوئے تھے اور ٹور گائیڈ کی باتیں سن رہے تھے۔ اس کے علاوہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصویریں کھنچواتے بھی نظر آئے۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ نے اپنے دل لومیناتی ٹور کے ایک حصے کے طور پر دہلی اور جے پور میں پرفارم کیا ہے۔ جے پور کے کنسرٹ میں انہوں نے جعلی ٹکٹ اسکینڈل کیلئے ناظرین سے معافی مانگی۔ انڈیا ٹوڈے نے گلوکار کے حوالے سے کہا، ’’اگر کوئی ٹکٹنگ اسکینڈل کا شکار ہوا ہے، تو میں اس شخص سے معافی مانگتا ہوں۔ یہ کام ہم نے نہیں کیا۔ حکام فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ گھوٹالے میں ملوث افراد سے دور رہیں۔ ہماری ٹکٹیں اتنی تیزی سے بک گئیں، حالانکہ ہمیں پتہ نہیں چلا۔‘‘ یاد رہے کہ جب دوسانجھ کے کنسرٹ کے ٹکٹ لائیو ہوئے تو پلک جھپکتے ہی بک گئے۔ تاہم، بعد میں، لوگوں نے ٹکٹوں کی قیمتوں کو بڑھا کر دوبارہ فروخت کرنا شروع کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: دھرم شالہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول : ۲؍ فلسطینی فلمیں نہیں دکھائی جائیں گی

دلجیت دوسانجھ کے دل لومیناتی ٹور میں ممبئی، کولکاتا، اندور، پونے اور گوہاٹی سمیت ۱۰؍ شہروں کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہ دورہ ۲۶؍ اکتوبر کو دارالحکومت نئی دہلی سے شروع ہوا اور ۲۹؍ دسمبر کو گوہاٹی میں مکمل ہو گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK