• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وہیل چیئر پر بیٹھ کر اداکاری کرنا کافی چیلنجنگ تھا:سارہ علی

Updated: March 27, 2023, 2:21 PM IST | Mumbai

سارہ علی خان، وکرانت میسی اور چترانگدا سنگھ کی اداکاری والی فلم’ گیس لائٹ‘  ۳۱؍مارچ کو  اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

سارہ علی خان، وکرانت میسی اور چترانگدا سنگھ کی اداکاری والی فلم’ گیس لائٹ‘  ۳۱؍مارچ کو  اوٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔ فلم سسپنس سے پُر ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ سارہ علی خان جیسی گلیمرس اداکارہ ایسی سسپنس فلم کررہی  ہیں۔ اس وقت پوری ٹیم فلم کی تشہیر میں مصروف ہے۔ اس فلم میں راہل دیو اور اکشے اوبرائے بھی ہیں۔ یہ فلم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر دیکھی جا سکےگی۔
   فلم میں سارہ علی خان کا کردار بہت مختلف ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے بتایا تھا کہ یہ کردار ان کیلئے بہت چیلنجنگ تھا۔ انھیں یہ کردار ادا کرنے میں مزہ آیا لیکن چیلنج بھی بہت زیادہ تھا۔ اس فلم میں مجھے وہیل چیئر پر بیٹھ کر اپنا رول ادا کرنا تھا اور اس کےلئے  وہیل چیئر چلانے کا طریقہ سیکھنا بہت ضروری تھا۔ جب آپ وہیل چیئر پر ہوتے ہیں تو دائیں، بائیں، اوپر، نیچے، رکنا آپ کی فطرت بن جاتی ہے۔ آپ کو وہیل چیئر کو کنٹرول کرنے کا طریقہ معلوم ہونا چاہیے۔ اسے جسمانی طور پر کیسے اپنانا ہے،  یہ میرے لئے تھوڑا مشکل تھا۔ لیکن محنت سے کیا نہیں ہوتا۔ دوسرا، ایک اداکار کے طور پر، آپ اپنے جسم کو اپنے جذبات کے اظہار کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں لیکن یہاں یہ متبادل نہیں تھا۔ ایسے میں وہیل چیئر پر بیٹھی لڑکی کا کردار ادا کرنا میرے لئے ایک چیلنج تھا۔یہ دیکھنا کافی دلچسپ پوگا کہ ناظرین میری اس کوشش کو فلم’گیس لائٹ‘ میں کتنا پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK